Urdu Medium

Urdu Medium

Share

Photos from Urdu Medium's post 05/01/2023

جو ادھورا رہ جائے، وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا!!!
خواہ وہ کہانی ہو ، خواب ہو ، زندگی ہو یا پھر
انسان ....

05/01/2023

خُوشی اُس عینک کی طرح ہے جیسے ایک بڑھیا بڑی دیر تک تلاش کرتی رہے اور آخر میں اُس کو اپنی آنکھوں پر ہی لگی مِلے۔🧡
"مشتاق احمّد یوسفی"

05/01/2023

یہ طرز خاص ہے ، کوئی کہاں سے لائے گا
جو ہم کہیں گے ، کسی سے کہا نہ جائے گا...!!

07/25/2020

وہ اجنبی اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں دواں سے...
بسے ہوۓ ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے...

یہ عکس داغ شکست پیماں ، وہ رنگ زخم خلوص یاراں...
میں غمگساروں میں سوچتا ہوں کہ بات چھیڑوں کہاں کہاں سے...

یہ سنگ ریزے عداوتوں کے وہ آبگینے سخاوتوں کے...
دل مسافر قبول کر لے ملا ہے جو کچھ جہاں جہاں سے...

بچھڑنے والے بچھڑ چلا تھا تو نسبتیں بھی گنوا کے جاتا...
تیرے لیے شہر بھر میں اب بھی میں زخم کھاؤں زباں زباں سے...

میری محبت کے واہموں سے پرے تھا تیرا وجود ورنہ...
جہاں جہاں تیرا عکس ٹھرا ہو کے آیا وہاں وہاں سے...

ابھی محبت کا اسم اعظم لبوں پہ رہنے دے جان محسن...
ابھی ہے چاہت نئی نئی سی ابھی ہیں جذبے جواں جواں سے...

Want your business to be the top-listed Media Company in Toronto?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Royal Street
Toronto, ON
M4C1M5