Learn Quran
08/04/2025
Did the canvas of nothingness reach into itself, pulling galaxies from shadow and light?
Or was there a painter—unseen, timeless—who breathed it all into being?
Conversation Between Jesus And Allah | Surah Al-Ma'idah (verses: 109 -120)
توبہ اور استغفار دونوں ایک ہی عمل کی دو مختلف مراحل ہیں، ربِ کریم کا فرمان ہے:
> وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ
> اگر تم رب سے استغفار کرو اور اس کے بعد تم توبہ کرو تو وہ ایک مدتِ خاص تک تم کو اچھا سامان زندگی دے گا اور ہر صاحبِ فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا۔
القرآن 11:3
رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:
> "النَّدَمُ تَوْبَةٌ" (نادمت ہی توبہ ہے۔)
«صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه»
استغفار اور توبہ میں بنیادی فرق:
1. استغفار رب کے حضور قول و اقرار ہے اور توبہ رب آگے فعل و عمل ہے۔
2. استغفار تسلیم باللسان ہے اور توبہ تسلیم باالقلب ہے۔
3. لغوی اعتبار سے استغفار کا لفظ 'غفر' سے نکلا ہے، جس کا مطلب ڈھانپنا یا چھپانا ہے، اور توبہ کا 'توب' سے نکلا ہے، جسکا معنی پلٹ آنا اور لوٹ آنا ہے۔
امام الغزالیؒ فرماتے ہیں:
ذہن نشین کر لیں کہ توبہ در حقیقت تین سلسلہ وار مرتب چیزوں کا نام ہے:
1. علم: (یعنی انسان کو نیکی اور بدی کی بابت علم ہونا چاہیے، اسے معلوم ہو کہ گناہ بندے اور خدا کے مابین حجاب ہے۔)
2. حال: (یعنی دل کی اضرابی کیفیت کا اور پھر گناہ کو چھوڑنے کیلئے پختہ ارادہ کا نام ہے۔)
3. عمل: (اپنے علم کے مطابق اپنے حال پر آگہی پانا اور اس پر عمل پیرا ہونا۔)
بقول امام غزالیؒ: توبہ ان سلسلہ وار تینوں چیزیں کے مجموعے کا نام ہے، علم کے بغیر ندامت ہو ہی نہیں سکتی، اسی طرح ندامت کے بعد اس کے اثرات اور نتائج بھی لا محالہ پیدا ہونے ہیں، اس طرح ندامت ہر اعتبار سے اہم ٹھہرتی ہے، یعنی علم اور ارادہ دونوں سے"
بحوالہ: "إحياء علوم الدين" (4/4)
حضرت ابن عباسؓ کے نزدیک توبہ نصوح یہ ہے:
> ’’الندم بالقلب، والاستغفار باللسان، والإقلاع بالبدن، والإضمار علی أن لا يعود.‘‘
> ترجمہ: ’’دل میں گناہ پر شرمندگی ہو، زبان سے استغفار کرے، بالکلیہ گناہ ترک کردے اور دوبارہ اسے نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔‘‘
(القاموس الفقہی لغۃً واصطلاحاً، ص: ۵۰)
واللہ اعلم بالصواب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Website
Address
Callow Hill Drive Etobicoke
Toronto, ON
M9R3LS