PTM Calgary Chapter

PTM Calgary Chapter

Share

PTM rises awareness about injustice, enforced disappearance, and state violence against the Pashtuns in Pakistan.

08/27/2025

میرعلی میں دو سالہ معصوم بچہ انس کو ڈرون (کاڈکاپٹر) بم سے مارنا دہشتگردی کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ بذاتِ خود بدترین دہشتگردی ہے۔
میرانشاہ میں لینڈ مائنز نصب کرنا، جن کے نتیجے میں پانچ معصوم بچے زخمی اور معذور ہوگئے، دہشتگردی ختم کرنے کی کوئی حکمتِ عملی نہیں بلکہ بذاتِ خود دہشتگردی ہے۔
وانہ میں پرنسپل رحمت اللہ کا اغوا اور تیراہ، اعظم ورسک، جانی خیل، باجوڑ اور دیگر پشتون علاقوں میں خراب حالات نام نہاد قومی سلامتی، شریعتی کنٹرول یا دہشتگردی مخالف آپریشنز نہیں بلکہ پختونخوا کے وسائل لوٹنے کا طریقہ اور پشتونوں کی نسل کشی ہے۔
پرامن بلال اورکزئی کو لاپتہ کرنا، حاجی عبدالصمد اور علی وزیر کو جھوٹے اور بے بنیاد ایف آئی آرز میں مہینوں قید رکھنا دہشتگردی ہے۔
پشتونوں کو قتل کرنا، لاپتہ کرنا، زخمی کرنا، بے گھر کرنا، بے گناہ قید کرنا، وسائل لوٹنا، مسلح تنظیمیں بنا کر بدامنی پھیلانا اور پھر امن کے نام پر فوجی آپریشن کرنا "یہ سب کچھ دہشتگردی ہے۔"
پشتونوں کی نسل کشی اور پختونخوا کے وسائل کی لوٹ مار کے لیے ہونے والی اس ہر قسم کی دہشتگردی کی منصوبہ بندی پنجاب کے اسٹریٹیجک شہر راولپنڈی جی ایچ کیو میں ہوتی رہی ہے اور آج تک جاری ہے۔
پاکستان کا ہر ادارہ فوج کا غلام ہے، مگر ہر پشتون پر فرض ہے کہ وہ عالمی میڈیا سے یہ سوال کرنے کی ایک مسلسل مہم شروع کرے کہ ان غیر انسانی اور ظالمانہ واقعات کو کوریج کیوں نہیں دی جارہی؟ تاکہ کم از کم دنیا کی نظر میں ظالم اور ظلم واضح ہو اور پشتونوں کی قومی مزاحمت کو سمجھنے اور جائز تسلیم کرنے میں تردد کے شکار نہ رہے۔

08/20/2025

to all Pashtuns specially to PTM members on from jail after almost one year!

Photos from Afghan Society of Calgary's post 08/20/2025

Happy Afghanistan’s 106th Independence Day 🇦🇫✌🏻

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Calgary?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


111 Rundleside Crescent NE
Calgary, AB