Kashmir tv live

Kashmir tv  live

Share

01/07/2026

Column published in Special Edition of www.dailykashmir.ca

12/30/2025

قائداعظم کا یوم ولادت۔۔۔ خراج تحسین یا اجتماعی منافقت؟؟؟
تحریر:سردار محمدریاض
کس منہ سے مناتے ہو میرا یومِ ولادت؟یہ سوال میں عالمِ ارواح سے تم سے نہیں تمہارے ضمیروں سے کر رہا ہوں۔ میں وہی ہوں جس کے نام پر قراردادیں بنتی ہیں۔جس کی تصویر دیواروں پر آویزاں ہے۔ جس کے اقوال نصاب میں درج ہیں مگر جس کے اصول روزانہ پامال ہوتے ہیں۔ تم مجھے یاد تو کرتے ہولیکن مجھے جیتے جاگتے پاکستان میں تلاش نہیں کرتے ہو۔ تم نے میرے نام کو علامت بنا دیا اور میرے نظریے کو رسمی عبارت میں تبدیل کردیا۔میں نے تمہیں ایک ایسا ملک دیا تھا جو وسائل سے محروم ضرور تھا مگر اخلاصِ نیت سے مالا مال تھا۔ میں نے تمہیں سمت دی تھی۔ راستہ بتایا تھا۔ آئین کی بنیاد رکھ دی تھی۔ میں نے واضح کہا تھا کہ ریاست کا پہلا فریضہ انصاف ہے طاقت نہیں۔ میں نے کہا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہوگا چاہے وہ گلی کا مزدور ہو یا ایوانوں کا مکین ہو۔ آج میں دیکھتا ہوں کہ قانون فائلوں میں دفن ہے۔ فیصلے تاخیر کا شکار ہیں۔ انصاف تاریخ کی کتاب بن چکا ہے۔ عدالتیں بھری ہیں مگر مظلوم خالی ہاتھ لوٹتا ہے۔میں نے کہا تھا کہ ریاست ماں کی طرح ہوگی جو اپنے سب بچوں کو ایک نظر سے دیکھے گی۔ آج یہ ماں کمزور کے لیے اجنبی اور طاقتور کے لیے شفیق بن چکی ہے۔ کہیں آٹا لائن میں کھڑا ہے تو کہیں علاج خواب بن گیا ہے اور کہیں تعلیم ایک طبقے کی جاگیر ہے۔ ریاست ایک دفتر بن گئی ہے جہاں انسان نہیں کاغذ بولتے ہیں۔ فائل آگے بڑھتی ہے تو حق ملتا ہے فائل رک جائے تو زندگی رک جاتی ہے۔فائل کیسے آگے بڑھتی ہے سبھی کو معلوم ہے۔میں نے مذہب کو انسان کی روح کا معاملہ کہا تھا اقتدار کا ہتھیار نہیں۔ آج مذہب نعروں میں بٹا ہوا ہے۔ مسلک سیاست کا ایندھن بن چکا ہے۔ برداشت ایک ناپید لفظ بن گیا ہے۔ تم نے ایمان کو تقسیم کر دیا مگر اخلاق کو یکجا نہ کر سکے۔ مسجدیں آباد ہیں مگر کردار ویران۔عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم نے بھی سہولت کے مطابق مجھے یاد رکھا۔ تم مہنگائی پر روتے ہو مگر ووٹ ضمیر کی بجائے خوف کے سائے تلے یااپنے ذاتی مفاد کو سامنے رکھ کردیتے ہو۔ تم بدعنوانی کو برا کہتے ہومگر روزمرہ زندگی میں اسے معمول سمجھ لیتے ہو۔ تم ظلم کے خلاف بات کرتے ہومگر خطرہ آئے تو خاموشی اختیارکر لیتے ہو۔ یاد رکھو ریاست صرف حکمران نہیں بگاڑتے عوام کی خاموشی بھی اس زوال میں شریک ہوتی ہے۔ جب تم ناانصافی دیکھ کر

12/18/2025

At Pakistan's airports, airline staff have now started tearing up passengers' passports and visa stickers while issuing boarding passes and throwing them in the garbage. This incident has happened to passengers at Karachi airport. An investigation has been launched into the matter, but this is a serious crime.

Want your business to be the top-listed Media Company in Calgary?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Calgary, AB