Rescue 1122 Layyah
Rescue 1122 is Pakistan's premier emergency service that is committed to providing immediate assistance in medical emergencies, accidents, natural disasters, and other crises. Since its inception in 2006, Rescue 1122 has saved countless lives and has become a symbol of hope and reliability for people across the country. With its highly trained staff of emergency responders, paramedics, and firefig
11/07/2026
Join Rescue 1122
Life saving Force
09/07/2026
Rescue 1122 Layyah
لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت مون سون اور ممکنہ فلڈ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی سی آفس لیہ میں اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر سجاد احمد نے خصوصی شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب سے بچاؤ اور ریسکیو کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 لیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔ فلڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ترین واٹر ریسکیو آلات، کشتیاں (Boats)، او بی ایم اور دیگر ضروری سامان کی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور ریسکیو اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہیں۔
ڈاکٹر سجاد احمد نے مزید واضح کیا کہ دریا کے قریبی اور حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر بروقت اکیویشن (لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل) کی جا سکے۔ ریسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Layyah
31200