Pti Rabat

Pti Rabat

Share

28/03/2026

Akhunzada Hussain Ahmad Yousafzai ، جو کہ تحریکِ انصاف کے ایک دیرینہ، مخلص اور وفادار کارکن ہیں، ہمیشہ عمران خان صاحب کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہے ہیں۔ چاہے تحریکِ تحفظِ پاکستان ہو یا اڈیالہ جیل میں خان صاحب کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی—انہوں نے کسی بھی محاذ پر خان صاحب کو اکیلا نہیں چھوڑا اور ہر وقت حق اور سچ کے لیے آواز بلند کی۔

اخونزادہ حسین صاحب ایک تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور متحرک نوجوان ہیں جو نہ صرف پارٹی بلکہ اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید یہ کہ دیر لوئر اور دیر اپر کے عوام نے جس طرح تحریکِ انصاف کو بھرپور کامیابی دلائی ہے، اس کے پیشِ نظر یہ حق بنتا ہے کہ اس خطے کو سینیٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے۔

لہٰذا میری ذاتی رائے میں مراد سعید صاحب کی جگہ اخونزادہ حسین صاحب کو سینیٹر نامزد کرنا ایک بہترین اور بروقت فیصلہ ہوگا۔

امید ہے کہ پارٹی قیادت اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ایک مخلص، نظریاتی اور اہل کارکن کو آگے لائے گی۔

23/03/2026

اخونزادہ حسین احمد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ بلوچسستان پشین جلسے کیلئے پہنچ گئے

19/03/2026

بحثیت کارکن تحصیل چیئرمین بلامبٹ جناب شاکر شعیب صاحب کو قریب سے دیکھا۔ سیاسی مشاہدے کی بنیاد پر یہ کہنا بجا ہے کہ وہ ایک شائستہ، بردبار اور اعلیٰ سیاسی بصیرت کے حامل عوامی نمائندہ ہیں۔

دورانِ ذمہ داری کبھی ان کی جانب سے غیر اخلاقی، غیر شائستہ یا غیر سیاسی طرزِ گفتگو دیکھنے میں نہیں آیا۔ وہ ہر عوامی مسئلے کو نہایت سنجیدگی، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ زیرِ بحث لاتے ہیں۔ نمایاں طور پر، انہوں نے کبھی ذاتی مفادات کے لیے کسی سرکاری اہلکار پر دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی سرکاری امور میں غیر ضروری مداخلت کی، جو کہ ایک مضبوط ادارہ جاتی نظام کے لیے نہایت اہم ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ان کا مؤقف ہمیشہ واضح اور اصولی رہا ہے، جہاں انہوں نے معیار (Quality) اور مقدار (Quantity) دونوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی قیادت میں شفافیت، میرٹ اور عوامی مفاد کو ترجیح دی گئی، جو ایک مثالی بلدیاتی طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔

شاکر شعیب صاحب کی شخصیت میں وہ تمام اوصاف موجود ہیں جو ایک باوقار، تعلیم یافتہ اور سیاسی عمل سے آگاہ رہنما میں ہونے چاہئیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور مستقبل میں بھی انہیں عوامی خدمت کے مزید مواقع نصیب ہوں.
Shakir Shuaib

13/02/2026

انصاف یوتھ ونگ مالاکنڈ ریجن کے تمام ریجنل و ضلعی عہدیداران تیار رہیں اپکو کسی بھی وقت موٹروے بند کرنے کی کال دی جاسکتی ہے شکریہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Website

Address


Dubai