Poetry Collection

Poetry Collection

Share

26/05/2026

یوم عرفه_💝
یومِ عرفہ کے دن لالچی بن جاؤ، نا ممکن مانگو، سب کچھ مانگو، اس سے اس کی رحمت مانگو، مغفرت مانگو، اتنا مانگو جیسے تمہیں سب مل سکتا ہے
کیونکہ اس دن سے زیادہ طاقتور کوئی دن نہیں_❤🌸

23/05/2026

"وہ میرے بعد کا بوسہ"

وہ میری نیند۔۔۔۔
جیسے گُل سِتاں سے بھیج دیتے ہیں
مکمل اِک حسین بوسہ
میں سوتی ہوں وہ آتے ہیں
میرے خوابوں کی دنیا کو
سَجاتے ہیں۔۔۔۔۔
بناتے ہیں۔۔۔۔۔۔
مِٹاتے ہیں۔۔۔۔۔،
مجھے آ کر بتاتے ہیں

"وہ میرے ہیں"

وہ میرے ہیں تو آتے ہیں
حسیں سے چاند سے میرے لئے
اک اَدھ کِھلا بوسہ
چُرا کر ساتھ لاتے ہیں
میرے گَالوں پہ رکھتے ہیں

"مہکتا اِک حسیں بوسہ"

وہ میرے ہیں تو رکھتے ہیں
مہکتا اِک حسیں بوسہ
زمیں سے آسمانوں تک
سحر کا نُور طاری ہے
سحر کے نُور میں ڈُوبا
میرا چہرہ میرا آنچل۔۔۔۔۔
لَرزتا سا بدن میرا۔۔۔
مہکتا اِک حسیں بوسہ۔۔۔۔
وہ میرے ہیں تو کہتے ہیں
ابھی کَروٹ نہیں لینا
یہ سپنا ہے حسیں لڑکی
ذرا سا کِسمسائی تم
یہ سپنا ٹُوٹ جائے گا
تو پھر ٹُوٹا ہوا سپنا۔۔۔۔۔۔
نہ سونے میں نہ جَگنے میں
نہ باتوں میں نہ قِصے میں

"کہیں رستہ نہ پائے گا"

ذرا خوابوں کو اڑنے دو
مہکنے دو خیالوں کو
محبت کی حسیں دَھارا
ابھی ہر سمت بہنے دو
مہکنے دو بہکنے دو
ابھی خوابوں کو اڑنے دو

20/05/2026

جون ہم سب کی دَسْترَس میں ہیں۔۔۔!!
وہ بھلا کس کی دَسْترَس میں ہے۔۔۔؟؟🙂🖤

جون ایلیاء 🥀

15/05/2026

"زندہ رہنا اتنا اہم نہیں، جتنا انسان رہنا اہم ہے۔"🖤✨

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Dubai