Weather Guru
I'm not Meteorologist nor The Official Weather Forecaster.I am just an Aerologist & Interpreter of Weather and This is the way i do it according to study of Earth's atmosphere, the phenomena and conditions of the free atmosphere above the Earth's surface.
Snowing in 🇨🇦
Video credit Mrs Momi
17/03/2026
مغربی ہواؤں کی پاکستان میں دبنگ انٹری ⚡️🌧🌩👇
مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ #بارش کا سلسلہ شروع
17/03/2026
Weather News | Weather forecast ⚡️🌧☔️🌩
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 17 مارچ (رات) سے 20 مارچ (صبح) تک لاہور، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، کلر کہار ، بھمبر سرگودھا،سیالکوٹ میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، جھنگ، نورپورتھل، گجرات، گوجرانوالہ ، بہاولپور، لودھراں ، میاں چنوں، خانیوال میں تیزآندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
18 اور 19 مارچ کو ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں بھی بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
18 اور 19 مارچ کو کراچی، حیدر آباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں بھی آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور کشمیر میں مختلف مقامات پر موٹی ژالہ باری کا اندیشہ اور یہ ژالہ باری/آندھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اگلے چند روز مری، گلیات، دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گوانچے، شگر وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سودھانوتی، میرپور میں شدید ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر #برفباری متوقع ہے ۔
آسمانی بجلی⚡️🌩گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے
کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کا انتظام موجودہ موسمی حالات کے مطابق کریں۔
اگلے 15 دنوں تک ملک میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے
اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں اور موسم خراب ہونے کی صورت میں پہاڑوں کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Weather Guru
مارچ میں دسمبر کا مزہ
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں تیز برفیلی یخ بستہ ہواؤں کا راج 🥶
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
School Street West South Ridge Tower 1- Downtown Dubai South Ridge - Dubai - United Arab Emirates
Dubai
00000