Code Islam
جب دعائیں رائیگاں جائیں تو پھر ایک مقام وہ بھی آتا ہے جب ہاتھ نہی اُٹھتا۔
دل افسردہ اور دماغ غصے میں ہوتا ہے۔
کیا فائدہ۔۔۔۔؟؟؟
کتنے دل سے مانگا ۔۔۔ مگر۔۔۔
جب قبول ہی نہی ہونی تو کی بھی کیوں جاۓ؟؟؟
مگر! دینے والے کا بھلا کیا جاتا ہے؟؟
نقصان تو اُسکا ہے جو بھکاری ہے۔
مانگنے والے کو ضرورت ہے
وہ تو بے نیاز ہے۔۔ اُسکو کیا ؟؟
تو کیا ضروری ہے کہ اگر تم دل سے اُسکو پُکارو تو
اب وصولی کرنا حق ہے تمہارا؟؟؟
اُسکی مرضی وہ پلٹ کے جواب دے۔۔۔ نا دے۔۔۔
تم بس اپنی بندگی پر غور کرو
اور بندگی کا تقاضہ ہے خلوص سے مانگو۔
جتنی طلب زیادہ ہے
اُتنی ہی عاجزی سے مانگو۔
اور جو وہ نا عطا کرۓ تو بھی کہو۔
میں راضی ہوں اللہ۔
میں راضی ہوں !
وہ عطا کرے تو سجدہ شُکر
نا عطا کرے تو بھی رضا کا سجدہ!
مجھ پے واجب ہے تیری رضا کا سجدہ ❤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Dubai