Wafi

Wafi

Share

30/04/2026

یومِ مزدور صرف ایک دن نہیں، بلکہ اُن ہاتھوں کو سلام ہے جو پسِ پردہ رہ کر بھی معاشرے کی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں۔ مگر یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ آج کے دور میں محنت کش طبقہ کئی طرح کی محرومیوں، ناانصافیوں اور طبقاتی فرق کا سامنا کرتا ہے۔

یہ وہی خاموش طبقہ ہے جو عمارتیں کھڑی کرتا ہے، سڑکیں بناتا ہے، اور زندگی کی رفتار کو قائم رکھتا ہے، مگر اکثر خود زندگی کی سہولتوں سے محروم رہ جاتا ہے۔
علامہ اقبال کا یہ شعر آج بھی ہمارے معاشرے کے آئینے کی طرح سچ بولتا ہے:

“تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور
کے اوقات”

آئیے اس دن یہ عہد کریں کہ ہم صرف خراجِ تحسین تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ محنت کش کے حق، عزت اور بہتر مستقبل کے لیے عملی سوچ اپنائیں گے۔

04/04/2023

آج مورخہ 3 اپریل 2023 کووافی میڈیا نیٹ ورک کے تحت شائع ہونے والی سابق سفیر جناب آیاز وزیر کی کتاب "Stifled Voice" صدر مملکت جناب عارف علوی کو پیش کرنے کے بعد ایک یادگار تصویر،اس تقریب میں جناب آیاز وزیر کے ہمراہ وافی میڈیا نیٹ کے سی،ای،او جناب شیر عالم برکی،معروف کاروباری شخصیت جناب صابر احمد محسود اور جناب محمد علی اکبر شامل تھے۔
اس موقعے پر جناب آیاز وزیر نے صدر مملکت کو سابق فاٹا کے ساتھ ھونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا اور ان کا ازالہ کرنے کی درخواست کی اور سابق فاٹا کے متعلق فیصلوں میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے اکابرین سے مشاورت کی درخواست کی جس پر صدر مملکت جناب عارف علوی نے ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے آیاز وزیر صاحب کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور ان سے ملکی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے تدارک کے لیے تجاویز پیش کرنے پر زور دیا۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Dubai