Sain_Dhilo
ایک دور تھا میں لوگوں کو گورنمنٹ جاب کی تیاری کروایا کرتا تھا۔ وہ دور قدرے بہتر تھا تنخواہ سے کچھ نہ کچھ دال روٹی چل جاتی تھی۔ یعنی جب میری جاب ہوئی پچاس ہزار میری پہلی تنخواہ تھی اور باسٹھ ہزار کا تولہ سونا تھا۔ دن بدن تنخواہ رپوں میں تو بڑھی مگر روپیہ اپنی قدر کھوتا گیا اور بظاہر بڑھ کر ڈبل ٹرپل تنخواہ سے بھی وہ سب کچھ نہیں خریدا جا سکتا جو اس وقت پچاس ہزار سے آجاتا تھا۔ اور کچھ بھی نہ ہو اس دور میں لڑکوں اور لڑکیوں کا رشتہ کسی مناسب جگہ پر ہو جاتا تھا۔ کہ آج کے دور میں بھی لاکھوں نہیں کروڑوں سادہ لوح لوگ سرکاری نوکری اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی پینشن کو نجانے کتنا بڑا خزانہ سمجھتے ہیں۔ لڑکے کی ایک معمولی سی سرکاری ملازمت پر لوگ اپنی بیٹیوں کو بیاہ دیتے ہیں۔
عرض یہ ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے نوکری کے بعد پینشن ختم کر دی گئی ہے۔ تنخواہیں بھی کوئی بہت ذیادہ نہیں ہیں۔ جس بھی جاب کے حصول میں آپ ہیں، اس جاب والے بندے سے ایک بار ملکر معلوم کر لیں کہ اسکے حالات کیسے ہیں۔ بہتر فیصلہ کر پائیں گے۔ سب سے آسان جاب اور اسکا حصول لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سرکاری سکول ٹیچر کی ہوا کرتی تھی۔ Copied
27/01/2024
🤗
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dubai