TDN News

TDN News

Share

12/04/2026

"ہم کسی معاہدے پر نہیں پہنچے۔ ہم نے مذاکرات میں نیک نیتی سے شرکت کی۔ ہم نے متعدد اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ نے اپنی شرائط واضح طور پہ پیش کیں۔ شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں۔"
امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کی ایران کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ

Photos from TDN News's post 11/04/2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

Photos from TDN News's post 11/04/2026

ہنگو: مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، 6 افراد زخمی

ہنگو میں پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے ون وے روڈ پر مسافر بس اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڈ ون وے ہونے کے باعث یہاں اکثر ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ علاقہ مشران کے مطابق بارہا درخواستوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے نہ تو روڈ کو دو طرفہ کھولا اور نہ ہی کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کیے۔

علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے سڑک کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Deira?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Deira Dubai
Deira
00000