Aao Baat Karein

Aao Baat Karein

Share

02/19/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
🌙💝🌙
*صبح بخیر زندگی!*
*ماہ رمضان* کی بابرکت سحر اپنے ساتھ نور، رحمت اور مغفرت کا پیغام لاتی ہے۔
*فضا میں قرآن و اذکار کی بازگشت* دل کو سکون دیتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہر سانس عبادت میں ڈھل گئی ہو۔
*یہ مہینہ* ہمیں صبر، تقویٰ اور شکر کا سبق دیتا ہے۔
*سحری کا ہر لقمہ* نعمت کا احساس جگاتا ہے اور روزہ ہمیں نفس کی تربیت سکھاتا ہے۔
*اے زندگی!* آج کا دن بھی ہمیں اخلاص کے ساتھ گزارنے کی توفیق ملے، زبان ذکر سے تر رہے اور دل دوسروں کے لیے نرم ہو۔
*ماہ رمضان* ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا میں ہے
*پروردگار* سے دعا ہے کہ یہ دن رحمتوں سے بھر جائے۔آمین🤲🏻

*التماس دعا: فرح

01/29/2026

بیڈ روم کی کھڑکی سے نظر آتا یہ منظر ماضی کے حسین دنوں کی یاد دلا دیتا ہے۔ وہ دن جب ہم سہیلیاں مل کر ہر لمحے کو خوبصورت بنا لیا کرتی تھیں۔ جہاں بے فکری تھی، اطمینان تھا، سکون تھا، اور ساتھ ہی آگے بڑھنے کا جوش، لگن، جذبہ اور ہمت بھی تھی۔

ان چڑیوں کی طرح ہمارا بھی ہر لمحہ ہنستے، مسکراتے اور ایک دوسرے سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ میں گزر جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل گیا، مگر دلوں کی وہ معصوم خوشی آج بھی ویسی ہی ہے۔

الحمدللہ، آج بھی ہم چھ دوستیں ایک ساتھ ہیں۔ چالیس سالہ رفاقت آج بھی قائم ہے۔ بے شک زمینی فاصلے درمیان میں حائل ہیں، مگر دل آج بھی اسی محبت سے لبریز دھڑکتے ہیں۔ سب کا ایک ساتھ ملنا اب آسان نہیں رہا، مگر شکر ہے واٹس ایپ کا، جس نے ان دوریوں کو نزدیکیوں میں بدل دیا ہے اور ہمیں ہر دن ایک دوسرے سے جوڑے رکھا ہے۔

دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہماری اس خوبصورت دوستی کو ہمیشہ سلامت رکھے، دلوں میں محبت، خلوص اور اپنائیت قائم رکھے۔ فاصلے کبھی دلوں کے درمیان نہ آئیں، ہمیں صحت، سکون اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے اور ہماری یہ رفاقت وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جائے۔
آمین 🤍
فرح

01/26/2026

پچھلا پورا ہفتہ ابر آلود اور یخ بستہ موسم کے بعد آج جب کھل کر دھوپ نکلی تو دل جیسے ذرا سا ہلکا ہو گیا۔ سردی آج بھی اپنی جگہ موجود ہے مگر دھوپ کی چمک نے فضا میں ایک الگ ہی تازگی بھر دی ۔آتے جاتے موسموں میں چھپے اللہ کی قدرت کے یہ نظارے واقعی رک کر محسوس کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ایسے موسم میں کینو کے میٹھے رس کا مزہ اور خشک میوہ ہونا لازمی ہے۔ زندگی کے یہ چھوٹے چھوٹے لمحے ہی تو ہیں جو دن کو خاص بنا دیتے ہیں۔ آپ آج کس چیز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟ 🌤️🥜🍊

01/24/2026

سردی کی بارش ❄️🌧️
ٹھنڈی بوندوں کے ساتھ اُترتی ہوئی تازگی، دل کو عجیب سا سکون دے جاتی ہے۔
کچھ لمحے بس خود کے نام… اور شکر کا احساس 🤍

01/22/2026

سانحہ گل پلازہ کے بعد دل حد درجہ اداس ہے، ذہن ماؤف سا ہو کر رہ گیا ہے اور ایک عجیب سی بے بسی نے گھیر لیا ہے۔ دل دہلا دینے والے مناظر آنکھوں کے سامنے گردش کر رہے ہیں، جن سے نظریں ہٹانا ممکن نہیں۔ اسی کیفیت نے دل و دماغ کو اس طرح جکڑ لیا کہ کچھ کرنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا۔ ایسے لمحات میں انسان اپنی کمزوری اور زندگی کی ناپائیداری کو شدت سے محسوس کرتا ہے، مگر پھر بھی اللہ پر یقین ہی وہ سہارا ہے جو دل کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور حوصلہ دیتا ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔

زندگی واقعی پانی کے بلبلے کی مانند ہے، نہ معلوم کب وجود میں آئے اور نہ خبر کب ختم ہو جائے۔ ایک ہی لمحے میں حالات بدل جاتے ہیں اور ہنستا بستا منظر اجڑ جاتا ہے۔ انسان بے شمار خواہشیں، ارمان اور منصوبے دل میں سجاتا ہے، مگر وقت کی ایک جنبش انہیں دھویں کی طرح بکھیر دیتی ہے۔ موت کا وقت کسی کو معلوم نہیں، مگر یہی حقیقت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ زندگی کو غرور کے بجائے شعور کے ساتھ جیا جائے۔ ایسے میں جو چیز انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتی، وہ ہے اللہ پر کامل یقین، امید کی روشنی اور حوصلے کی طاقت۔ اس لیے ناامید نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ایمان کے سائے میں ہر لمحہ معنی رکھتا ہے۔ 🌿
دعاگو فرح🤲🏻

01/17/2026

سردی کی خوبصورت صبح—
جب فضا میں ہلکی سی خنکی ہو،
سہنری دھوپ در و دیوار پہ دستک دے،
سانسوں میں تازگی اتر جائے
اور دل بے وجہ مطمئن ہو۔
ایسی صبحیں
زندگی کو آہستہ آہستہ جینے کا ہنر سکھاتی ہیں۔
🌞🌷🌞

01/16/2026

01/14/2026
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Spring?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Spring, TX