One Jamat Resources
02/24/2026
10/16/2025
.gulbasti
is perhaps the only place in Pakistan, particularly Gulmit. where true equality between men and women can be seen in society. Here, the community proudly appreciates and celebrates its women, as beautifully shown during the birthday celebrations of Aga Khan V, where women performed in the pipe band with confidence and grace. This reflects the progressive spirit and unity of the people of , where both men and women stand side by side in every aspect of community life.
10/16/2025
سالگرہ مبارک 🤲
10/16/2025
اسماعیلی جماعت کے مشہور سکالر الواعظ علامہ فدا علی ایثار کی قیادت میں اسماعیلی کمیونٹی کے وفد نے امیر اہلسنت گلگت بلتستان کوہستان و چترال مولانا قاضی نثار احمد سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی
اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
10/16/2025
پیر ناصر خسرو رح کے نقطۂ نظر
!!! سے عقل کی قدر و قیمت پر ایک مکالمہ
پیر ناصر خسرو (1004–1088ء) بلخ، خراسان سے تعلق رکھنے والے ایک جلیل القدر داعی، شاعر، فلسفی، صوفی اور اسماعیلی مفکر تھے۔اسماعیلی دعوت قبول کرنے سے پہلے آپ سلجوق حکومت میں وزیر مالیات تھے انہیں حجتِ خراسان کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
ان کی شخصیت فارسی ادبیات، اسلامی فلسفہ اور روحانی حکمت کا حسین امتزاج ہے۔ ناصر خسرو نے اپنے فکری سفر کا آغاز ظاہری دنیا کے لذت انگیز مشاغل سے کیا، مگر بعد میں باطنی علم، عقل و حکمت اور روحانی بصیرت کے راستے پر گامزن ہوئے۔ ان کی شہرۂ آفاق تصانیف سفرنامہ، دیوانِ ناصر خسرو اور زاد المسافرین ان کے فلسفیانہ اور کلامی افکار کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ناصر خسرو کے نزدیک عقل، ایمان کا ستون اور معرفتِ خداوندی کا دروازہ ہے۔ ان کی شاعری اور نثر میں عقل و خرد کو نہ صرف انسانی کمال کا معیار بلکہ خدا کی عطا کردہ سب سے بڑی نعمت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
حجتِ خراسان کے فلسفیانہ نقطۂ نظر میں عقل، انسان، کائنات اور خدا کے درمیان ربط کی بنیادی قوت ہے۔ ان کے نزدیک عقل ہی وہ جوہر ہے جو انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز بناتا ہے اور اسی کے ذریعے وہ حقیقت تک رسائی حاصل کرتا ہے۔
"ز بالایِ خِرَد بنگر یکی در کارِ این عالم
ازیرا از خِرَد برتر نیابی هیچ بالایی"
(کائنات کے نظام میں عقل کی بلندی پر غور کرو، کیونکہ تمہیں عقل سے بڑھ کر کوئی بلندی نہیں ملے گی۔)
ناصر خسرو اپنی شناخت اور فخر کا سرچشمہ بھی عقل کو مانتے ہیں:
"به جانِ خردمندِ خویش است فخرم
شناسند مردانِ صغیر و کبیرم"
(مجھے اپنی دانا جان پر فخر ہے، چھوٹے بڑے سب مجھے پہچانتے ہیں۔)
ان کے نزدیک دانشمند وہی ہے جس کی زندگی علم کی تلاش میں گزرتی ہے:
"آن است خردمند که جز بر طلبِ فضل
ضایع نشود یک نفس از عمرِ زمانیش"
(وہی عقل مند ہے جس کی عمر کا ایک لمحہ بھی علم کی طلب کے بغیر نہ گزرے۔)
اسی طرح وہ عقل اور علم کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں:
"مر خرد را به علم یاری ده
که خرد علم را خریدار است"
(عقل کو علم سے مدد دو، کیونکہ عقل علم کی خریدار ہے۔)
ناصر خسرو عقل کو محض فکری قوت نہیں سمجھتے بلکہ اسے روحانی نجات کا ذریعہ گردانتے ہیں۔ ان کے نزدیک جب انسان عقل کے ساتھ وابستہ ہو جاتا ہے تو وہ مادی لذتوں اور بے مقصد مشاغل سے بلند ہو جاتا ہے:
"اگر با خرد جفت و اندر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Houston, TX