ZSR Digital
زندگی کی خوبصورتی اور بدصورتی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ زندگی کا سفر بھی بالکل سورج اور چاند کے سفر کی مانند ہے۔ ڈھلنا اور ابھرنا یہی زندگی کا حسن ہے۔ کل تک جو سب کی آنکھوں یا تارا ہوا کرتا تھا آج وہی زیرعتاب ہے مگر ڈھلنے کے بعد ابھرنا ہی اصل زندگی ہے۔ ڈھلنا تو آپ کو ابھرنا سکھاتا ہے۔
15/07/2025
*بھکر پولیس*
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بھکر کا پولیس مقابلہ
17 سے زائد سنگین واردات کا
اشتہاری ملزم ہلاک۔
خطرناک ڈکیت اقدام ق تل ڈکیتی ،راہزنی ،بھتہ خوری چوری ، اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں شامل تھا جو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
سی سی ڈی بھکر پولیس مجرمان اشتہاری و بدرویہ گان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کلورکوٹ کے علاقے فریدہ باغ میں موجود تھے کہ ۔
ناکہ بندی کے دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی ۔۔
ملزمان نے رکنے کی بجاۓ سی سی ڈی پولیس کے ملازمان پر فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر باغ کیطرف بھاگ گۓ۔
پولیس نے قدرتی آڑ کا استعمال کرتے ہوۓ حفاظت حق خود اختیاری کے تحت اپنی جان بچاتے ہوۓ اکا دکا ہوائی فائرنگ کی ۔۔۔
فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ اپریشن کیا گیا تو ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسکی شناخت محمد آصف ولدمحمد اسلم پٹھان سکنہ نور اشرف والا تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر معلوم ہوا۔
ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو 17 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
زخمی ڈکیت کو بسواری سرکاری گاڑی فلفور THQ ہسپتال کلورکوٹ لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جان کی بازی ھار گیا۔
ڈکیتوں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برامد ۔۔
بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ناکہ بندیاں کرادی گئی ہیں۔۔
*معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع بھکر کی اولین ترجیح ہے*
Click here to claim your Sponsored Listing.