News Update Dir
12/05/2026
انوکھا احتجاج
جماعت اسلامی تالاش زون کے قائدین نے کلپانی تالاش بائی پاس سڑک کے نامکمل منصوبے کے خلاف ایک علامتی دھرنے اور احتجاجی واک کا انعقاد کیا۔ تالاش بائی پاس سڑک کے اوپر واک کے شرکاء نے کہا کہ پچھلے دس سال سے یہ منصوبہ حکومت کی غفلت اور ممبرانِ اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ جماعت اسلامی تالاش زون کے امیر مولانا جاوید اقبال، تحصیل نائب امیر محمد رازق، ڈاکٹر نور محمد، جماعت اسلامی سیاسی کمیٹی کے صدر ملک تاج محمد و دیگر نے کہا کہ دس سال میں دس کلومیٹر بائی پاس سڑک کا مکمل نہ ہونا حکومت کی منہ پر طمانچہ ہے۔
مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انگوٹھے دھمکی دی کہ اگر منصوبے پر جلد کام کا آغاز نہ کیا گیا تو 17 مئی تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کے عوامی جلسے کے بعد اس کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ انھوں نے صوبائی حکومت اور مقامی ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا نوٹس لے اور منصوبے کو جلد مکمل کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف تالاش کا مسئلہ نہیں بلکہ پانچ اضلاع کے ستر لاکھ ابادی اس کی تکمیل سے مستفید ہوگی۔
Noor Muhammad
Inayat Ur Rahman
Riaz Muhammad
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Riyadh
Opening Hours
| Monday | 12am - 12am |