2i Constructions

2i Constructions

Share

2i Constructions | Building Knowledge, Creating Professionals 🏗️
Construction knowledge, QA/QC practical training, site engineering guidance, industry insights, and real-world solutions for continuous learning and professional growth.

06/07/2026

📚 Course Modules:

▶️ Episode 01 – General Notes Civil Work (Part 1)
https://www.youtube.com/watch?v=nfbsJTQiCDA&t=3s

▶️ Episode 02 – General Notes Civil Work (Part 2)
https://www.youtube.com/watch?v=RCkQfZEb4Dg&t=16s

▶️ Episode 03 – Joints in Concrete Explained
https://www.youtube.com/watch?v=nNiY3u25e2A

▶️ Episode 04 – Anchor Bolts Complete Guide
https://youtu.be/FtfpV17JFAo?si=QZ7GMadNbXjD5vY6

▶️ Episode 05 – Epoxy & Non-Shrink Grouting
https://youtu.be/yLYPYkihJTs?si=k0iw4AYvaT2xh_5z

05/07/2026

ایک بہت اہم سوال:
"میں سعودی عرب آ رہا ہوں، کیا مجھے جاب مل جائے گی؟"

سب سے پہلے وہ تحریر ضرور پڑھیں جو ہم اکثر شیئر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر دوسرے گروپس میں دیے گئے ہمارے جوابات بھی دیکھ لیں۔

حقیقت یہ ہے کہ جاب تلاش کرنا ایک آرٹ ہے۔

- آپ کا پروفائل اچھا ہونا چاہیے۔
- آپ کی CV پروفیشنل ہونی چاہیے۔
- آپ کا PR (Professional Reputation) اچھا ہونا چاہیے۔
- اور سب سے اہم بات یہ کہ جس جگہ آپ CV بھیج رہے ہیں، وہاں واقعی نوکریاں موجود بھی ہوں۔

اکثر ہم صرف اشتہارات دیکھ کر CVs بھیجتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار قسمت ساتھ دے جاتی ہے اور جاب مل جاتی ہے، لیکن ہر کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔

یہ مہارتیں کوئی شخص پہلے دن سے سیکھ کر نہیں آتا۔ آہستہ آہستہ اپنی CV، پروفائل، نیٹ ورکنگ اور جاب سرچ کے طریقوں کو بہتر بناتے رہیں، ان شاء اللہ کامیابی مل جائے گی۔

مارکیٹ کے حالات کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔ آج کل صورتحال یہ ہے کہ کئی سینئر انجینئرز بھی مناسب مواقع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

LinkedIn Profile بھی بہت اہم ہے۔ آج کے دور میں ایک مضبوط اور فعال LinkedIn پروفائل آپ کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

لیکن یاد رکھیں کہ سعودی عرب میں جاب حاصل کرنے کے لیے مزید محنت، صبر اور مستقل کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔

بعض لوگ پوچھتے ہیں:

"سول انجینئرنگ میں کون سی فیلڈ کی تنخواہ زیادہ ہوتی ہے؟"

یہ دراصل ایک درست سوال نہیں ہے۔

سول انجینئرنگ کی ہر فیلڈ کی اپنی اہمیت اور قدر ہے۔ اصل فرق آپ کی مہارت، تجربے اور کارکردگی سے پڑتا ہے۔

بعض اوقات Surveyors اور Quantity Surveyors بھی کئی انجینئرز سے زیادہ تنخواہ حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔

لہٰذا صرف فیلڈ کے پیچھے نہ بھاگیں، بلکہ اپنی Skills، Knowledge اور Professional Value بڑھانے پر توجہ دیں۔ اگر آپ میں قابلیت اور محنت ہے تو ہر فیلڈ میں ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

04/07/2026

اصل مسئلہ سمجھ کی کمی کا ہے۔ ہمیں اس طرح تعلیم نہیں دی جاتی کہ ہم اپنے فیصلے خود اعتماد کے ساتھ کر سکیں۔

دونوں صورتوں میں، اگر آپ فیصلہ خود کریں گے تو ناکامی سے زیادہ نہیں گھبرائیں گے۔ جیسے ہی آپ کو احساس ہوگا کہ کہیں غلطی ہوئی ہے، آپ فوراً اسے درست کرنے کی کوشش کریں گے۔

لیکن اگر آپ کسی دوسرے کے مشورے پر چلیں اور نتیجہ توقع کے مطابق نہ نکلے تو سارا الزام دوسرے شخص پر ڈال دیں گے۔ یہ ہمارا ایک عام رویہ ہے۔

حالات اور افراد کے لحاظ سے نتائج مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اعلیٰ تعلیم کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور بہترین محقق (Researcher) یا سائنسدان بن جاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی فیلڈ میں آنے کے لیے مشورے مانگ رہے ہوتے ہیں۔

دوسری طرف، کچھ لوگ فیلڈ میں اتنی تیزی سے ترقی کرتے ہیں اور اتنے اعلیٰ عہدوں تک پہنچ جاتے ہیں کہ پی ایچ ڈی کرنے والا شخص بھی اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے لگتا ہے۔

اسی لیے میں نے کہا تھا کہ فیصلہ کرنے میں تھوڑا وقت لے لیں، لیکن فیصلہ درست اور سوچ سمجھ کر کریں۔

جہاں تک میری رائے ہے، میں بیرونِ ملک سے ماسٹرز کرنے کو ترجیح دوں گا۔

اگر بعد میں محسوس ہو کہ یہ راستہ آپ کے لیے مناسب نہیں ہے تو آپ آسانی سے فیلڈ میں آ سکتے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Engineering Company in Parachinar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Saudi Arabia �
Parachinar
26300