Infoplay
دوستو!
کیا آپ نے بھی کبھی ایسے فروٹ فروشوں کا سامنا کیا ہے جو اپنی مرضی کا ریٹ تو وصول کرتے ہیں، لیکن گاہک کو فروٹ ہاتھ لگانے یا اپنی پسند سے چننے نہیں دیتے؟ وہ کہتے ہیں کہ فروٹ ہم خود ڈالیں گے، آپ نہیں ڈال سکتے۔ پھر جب تھیلا بھرتے ہیں تو اس میں اچھے فروٹ کے ساتھ کچے، خراب، گلے سڑے یا ناقص فروٹ بھی شامل کر دیتے ہیں اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ "اس پر بھی ہمارے پیسے لگے ہیں، ہم نے یہ گھر تو نہیں رکھنا۔"
مزے کی بات یہ ہے کہ سامنے خوبصورت اور اعلیٰ معیار کا فروٹ سجا کر رکھا جاتا ہے، لیکن جب خریداری کی باری آتی ہے تو پیچھے سے کم معیار کا فروٹ نکال کر دے دیا جاتا ہے۔ اگر گاہک کہے کہ سامنے رکھے ہوئے اچھے فروٹ میں سے دے دیں تو جواب ملتا ہے: "اگر پسند نہیں تو کہیں اور سے لے لیں۔"
تجارت میں دیانت داری، خوش اخلاقی اور گاہک کے ساتھ انصاف بنیادی اصول ہیں۔ اگر کوئی دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ وصول کرتا ہے تو گاہک کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ اسے معیاری اور پسند کے مطابق سامان دیا جائے۔ بدتمیزی، دھوکہ دہی اور ناقص مال کو زبردستی فروخت کرنا نہ صرف کاروباری اخلاقیات کے خلاف ہے بلکہ گاہک کے اعتماد کو بھی ختم کر دیتا ہے۔
دوستو! ایسے لوگوں سے خریداری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں جو گاہک کے ساتھ بدتمیزی، بداخلاقی اور ناانصافی کرتے ہوں۔ اگر کوئی دکاندار یا ریڑھی والا اپنی مرضی کا ریٹ وصول کرے، ناقص اور خراب مال دے، گاہک کی پسند کا احترام نہ کرے اور اوپر سے بدتمیزی بھی کرے تو ایسے شخص کا بائیکاٹ کرنا ہی بہتر ہے۔ فوراً اس کی دکان یا ریڑھی چھوڑ دیں اور کسی ایسے دکاندار کا رخ کریں جو خوش اخلاق، ایماندار اور گاہک کی عزت کرنے والا ہو۔
یقیناً جب آپ ایسے دکاندار سے خریداری کریں گے جو اچھے اخلاق کا مالک ہو تو آپ کو عزت بھی ملے گی، مناسب قیمت بھی ملے گی اور معیاری چیز بھی خریدنے کو ملے گی۔ اس لیے ہر اس شخص کی دکان کا بائیکاٹ کریں جو گاہکوں کے ساتھ زیادتی، دھوکہ دہی اور بدتمیزی کرتا ہے، اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں جو دیانت داری، انصاف اور اچھے اخلاق کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
Good Evening
Subah Bakhair
Good Evening 🌆
Happy Sunday
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
ZULQAREST-1