Vehari Rocks

Vehari Rocks

Share

Vehari is a district in the Punjab province of Pakistan.The name Vehari means low lying settlement by a flood water channel. The district lies along the right bank of the river Sutlej which forms its southern boundary. Tehsils of Vehari:
The district of Vehari is administratively subdivided into three tehsils these are
1) Burewala
2) Mailsi
3) Vehari


N O T E :

❶ All Comments are welcomed here.

29/06/2026

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پنجاب پولیس کے اس باصلاحیت اہلکار کو خصوصی طور پر اپنے گھر مدعو کیا جو بالکل ان کی آواز اور منفرد اندازِ بیان کی ہو بہو نقل اتارنے کی مہارت رکھتا ہے۔
اس پولیس اہلکار نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے لب و لہجے میں بات کرتے ہوئے ایک روٹھے ہوئے بہن بھائی کے درمیان صلح کروائی تھی، جس کا چرچا سوشل میڈیا پر خوب ہوا تھا۔
اس منفرد واقعے اور اہلکار کی شاندار صلاحیت سے متاثر ہو کر مولانا طارق جمیل نے اسے اپنے گھر بلا کر خود اس کی زبانی اپنا ہی ایک بیان سنا۔ پولیس اہلکار کے اس خوبصورت اور جاندار اندازِ بیان کو سن کر مولانا طارق جمیل خود بھی دنگ رہ گئے اور اس کی اس حیرت انگیز صلاحیت کی دل کھول کر داد دی۔❤️

27/06/2026

بورے والا:
بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا، بہن بھی زخمی، ملزم گرفتار
بورے والا: تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مجاہد کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران ایک بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بہن بھی حملے میں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملزم اللہ دتہ ولد اللہ رکھا نے طیش میں آ کر اپنی والدہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ واقعہ کے دوران ملزم کی بہن بھی تشدد کا نشانہ بنی اور زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلِ محلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا اور تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر کے حوالات میں
بند کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
کہیں مائیں بچوں کے ہاتھوں قتل ہو رہیں ہیں
کہیں بچے ماؤں کے ہاتھوں
یہ دنیا حساس لوگوں کے رہنے کی جگہ
نہیں ہے جہنم سے بدتر ہو گئی ہے
کیا کریں آخر سوچ سمجھ شعور رکھنے والے ایسے حالات
میں -روز ایک نیا سانحہ
روز ایک نئی درندگی
میرے نبی نے کہا تھا میں فرض نماز پڑھ رہا ہوتا
میری ماں مجھے آواز دیتی میں نماز توڑ کے بات سُنتا
ہم اپنی ماؤں کو مار رہے ماس کھانے والے گدھ
بن چُکے ہیں
مار دینا حل نہیں ہے اس سب کا
شعور تعلیم حل ہے

08/06/2026

کیا اعلی افسران کیطرف سے ٹارچر سیل بنانے کی اجازت ہے؟

بیلف وہاڑی کا لڈن میں بڑا ریڈ پولیس تھانہ لڈن کی جانب سے کئی مرد اور خواتین کو اغوا کر کے نجی ٹارچر سیل میں قید رکھا ہوا تھا برآمد لوگوں کو ہتھکڑیوں میں ٹارچر سیل میں جکڑ کر رکھا گیا ہے کئی کئی روز سے لوگوں کو نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر پولیس تھانہ لڈن کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور حبس بے جا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا بیلف کی جانب سے مقدمہ درج عوام الناس کو پولیس تھانہ لڈن کے خلاف شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر تھانہ لڈن پولیس کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

27/05/2026

وھاڑی
6سالہ دعا فاطمہ کے قتل میں ملوث ملزم محبوب نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔
وھاڑی تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 35ڈبلیوبی میں دعافاطمہ کےقتل میں ملوث مطلوب ملزم محبوب نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود گولی مار کر خودکشی کر لی
تفصیلات کے مطابق ملزم محبوب سالہ دعافاطمہ کے قتل کے مقدمہ 728/26میں پولیس کو مطلوب تھا تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چک نمبر 35ڈبلیوبی میں چھاپہ مارا اور جہاں ملزم چھپ گیا تھا

پولیس کی ریڈنگ ٹیم نے ملزم کو بلند آواز میں گرفتاری دینے اور سمجھانے کے لیے کوشش کی اور تاہم ملزم انکار کرتے ہوےخود پر پستول تان لی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ۔بذریہ 1122فوری طبعی امداد فراہم کی گئ اور ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا
اور ایس ایچ صدر وھاڑی حسن آفتاب کیانی نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیکر ضروری قانونی کاروائی شروع کردی گئ.

Want your business to be the top-listed Finance Company in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Distric Vehari
Vehari
61100