STR Digital Tv

STR Digital Tv

Share

18/07/2026

ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا فوری نوٹس، خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
تھانہ پھگواڑی کی حدود میں پانی کے تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ملزم نےتیز دھار ہتھیار (خنجر) کے وار کر کے ایک خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ تھانہ پھگواڑی میں مقدمہ نمبر 93/26 بجرم دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او مری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ااشتہاج ولد ریاض، سکنہ ڈھوک بانڈی، داخلی لوٸر دیول، تحصیل و ضلع مری کو گرفتاکر کے پابندِ سلاسل کیا گیا
واقعہ میں زخمی ہونے والی خاتون نبیلہ نثار زوجہ عبدالقدیر، سکنہ ڈھوک بانڈی، تحصیل و ضلع مری ہیں، جنہیں خنجر کے وار سے بازو، انگلیوں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے۔ زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

10/07/2026

کیا میں استعفیٰ دوں؟
ہاں یا نہیں؟

Website