WR Idea

WR Idea

Share

25/09/2025

کبھی ہم کوئی اسکل سیکھتے ہیں اور دل میں یہ خواب رکھتے ہیں کہ اس سے ہمیں فوراً جاب مل جائے گی، لیکن ویسی جاب نہیں ملتی جیسی ہم چاہتے ہیں۔
کبھی ہم Fiverr یا Upwork جیسے پلیٹ فارمز پر پروفائل بناتے ہیں، لیکن وہ پروفائل کامیاب نہیں ہو پاتی۔
کبھی ہم اپنا کوئی پروڈکٹ لانچ کرتے ہیں اور پوری امید رکھتے ہیں کہ یہ ہمیں کامیابی دے گا، لیکن وہ بھی نہیں چلتا۔

اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ بدقسمت ہیں یا آپ کا نصیب خراب ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے آپ کو مزید تجربہ دیا ہے۔ وہ تجربہ جو کتابوں سے نہیں ملتا، صرف میدان میں اُترنے سے ملتا ہے۔

یاد رکھیں، ہر ناکامی کے پیچھے ایک نیا سبق ہوتا ہے اور ہر تجربے کے بعد آپ کی کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
آپ آج جو کچھ کر رہے ہیں، وہ کل آپ کو اس مقام پر لے کر جائے گا جہاں لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں۔

اللہ پر یقین رکھیں، اپنے خوابوں سے ہمت نہ ہاریں۔ جو نیا قدم آپ اٹھائیں گے، وہ آپ کو منزل کے قریب لے کر جائے گا۔
ان شاء اللہ اب کی بار کامیابی آپ کے قدم چومے گی

Telephone

Website