Ranra

Ranra

Share

28/08/2025

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی

اہلِ علاقہ کے نام ایک مؤدبانہ اپیل

الحمدللہ! رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گذشتہ تین ماہ سے بھرپور جذبے کے ساتھ علم کے چراغ روشن کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
ہمارا مقصد ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں اور معاشرے کے باکردار، باصلاحیت شہری بن سکیں۔

اکیڈمی کے آغاز میں تقریباً ۲۰ طلباء و طالبات نے داخلہ لیا جن میں اکثریت یتیم اور مالی طور پر کمزور بچوں کی تھی۔ ان بچوں کے لیے ہم نے تعلیم مکمل طور پر مفت رکھی، جبکہ دیگر بچوں سے بھی صرف انتہائی کم فیس لی گئی جو اصل فیس کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر تھی۔

ہم نے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہِر اور تجربہ کار اساتذہ تعینات کیے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم میسر ہو۔
تاہم، افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود طلباء کی تعداد میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، بلکہ موجودہ طلباء کی حاضری میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ اکیڈمی ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ یہاں سے ہمیں کسی قسم کا مالی فائدہ حاصل نہیں، بلکہ یہ سب کچھ صرف اور صرف آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔
یہ کتنی بدنصیبی کی بات ہے کہ ہمارے دہلیز پر ہمیں معیاری تعلیم جیسی بڑی نعمت فراہم کی جا رہی ہے، لیکن ہم خود اس سے استفادہ نہیں کر رہے۔

لہٰذا!
اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس موقع کی اہمیت کو سمجھیں، اپنے بچوں کی تعلیم کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس مشن کا حصہ بنیں۔
یہ سب کچھ آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آج کی غفلت کل پچھتاوے کا باعث بن جائے اور ہمارے بچوں کا مستقبل متاثر ہو۔

آئیں!
ہم سب مل کر اپنے علاقے کے بچوں کے لیے تعلیمی میدان میں ایک روشن راہ متعین کریں۔

04/08/2025

یومِ شہداء پولیس
آج ہم ان تمام بہادر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ شہداء ہماری آزادی، امن اور سکون کے ضامن ہیں۔

ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں، ان کے خاندانوں کا سہارا بنیں، اور امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سلام اُن عظیم سپوتوں کو جنہوں نے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔
🇵🇰 پولیس کے شہداء کو سلام 🇵🇰

31/07/2025

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی اپنے طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی پر کام کرتی ہے۔ آج کا ہمارا سیشن جنرل نالج کے موضوع پر تھا، جس میں بچوں نے نہ صرف نئی معلومات حاصل کیں بلکہ اپنی سوچ کو بھی وسعت دی۔

29/07/2025

سنئے، رنڑا ٹیوشن اکیڈمی کے طالب علم محسن علی کی اپنی زبانی کامیابی کا سفر!
جہاں محنت، بہترین رہنمائی اور جدید اندازِ تعلیم بچوں کے خوابوں کو حقیقت بناتے ہیں۔
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے رنڑا ٹیوشن اکیڈمی کا انتخاب آج ہی کریں!

Photos from Ranra's post 18/07/2025

آج رنڑا ویلفیئر سوسائٹی ایگزیکٹو باڈی کے رکن جناب سلمان خان نے ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب سے ملاقات کی، جس میں رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کی آئندہ سرگرمیوں اور رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ان شاء اللہ ڈپٹی کمشنر صاحب نے آئندہ ہفتے ایک اہم اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس میں تمام متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران، DEO، اور SDO (مرد و خواتین) اور رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں رنڑا ٹیوشن اکیڈمی کو درپیش مسائل اور سرکاری پرائمری اسکولوں کے طلباء کو اس اکیڈمی میں شامل کرنے کے مؤثر طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔
رنڑا ویلفیئر سوسائٹی ۔

Photos from Ranra's post 18/07/2025

آج رانڑا ایگزیکٹو باڈی کے رکن سلمان خان کی ضلعی پولیس افسر صوابی جناب ضیاء الدین احمد صاحب سے ملاقات ہوئی، جنہیں ہم نے صوابی آمد پر خوش آمدید کہا۔ جناب ضیاء الدین احمد ایک نہایت بااخلاق، منکسرالمزاج اور محنتی شخصیت ہیں، جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج کی نشست میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رانڑا اور صوابی پولیس کے مابین ایک یادداشتِ تفاہم (MOU) پر دستخط 4 اگست کو صوابی شہداء پولیس کی تقریب کے موقع پر کیے جائیں گے۔ ان شاء اللہ، رانڑا ادارہ گدون پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت اسکالرشپ فراہم کرے گا اور یونین کونسل گنداف کے پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے مفت ٹیوشن کی سہولت بھی مہیا کرے گاانشاءاللہ.

Photos from Ranra's post 10/07/2025

عوام الناس کی خدمت میں ایک اہم اطلاع

رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ایک غیر منافع بخش فلاحی ادارہ ہے جو تعلیمی میدان میں نوجوان نسل کی رہنمائی اور بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ رنڑا اکیڈمی میں آج ایک اور قابل اور محنتی اُستاد جناب ماجد علی صاحب کا اضافہ ہوا ہے جو ریاضی اور فزکس کے ماہر ہیں۔

ماجد علی صاحب کا تعلیمی تجربہ اور تدریسی مہارت ہمارے طلباء کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ اب رنڑا اکیڈمی میں آپ کے بچوں کو بہترین اور باصلاحیت اساتذہ کی نگرانی میں معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔

لہٰذا!
📚 اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانے کے لیے آج ہی رنڑا اکیڈمی میں ان کا داخلہ یقینی بنائیں۔

🏫 معیاری تعلیم، نیک ارادے، روشن کل!
رابطہ کریں: 03179602605
ایڈریس: مسلم ایجوکیشنل سکول گندف بالا

04/07/2025

اکیڈمی کی اہمیت اور رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا کا انتخاب – ایک باشعور قدم

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی کے راستے دکھاتا ہے۔ اس دور میں مقابلہ بہت سخت ہو چکا ہے، اور بچے کی کامیابی صرف نصاب پڑھانے سے نہیں بلکہ بہترین، منظم اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی سے ممکن ہے۔ اسی مقصد کے لیے "رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا" ایک مثالی ادارہ ہے، جہاں بچوں کی علمی بنیاد کو مضبوط، اور ذہن کو روشن کیا جاتا ہے۔

🏠 صرف ایک ٹیچر بمقابلہ اکیڈمی کا منظم نظام

گھروں میں ایک ٹیچر کو بلا کر تمام مضامین پڑھانا ایک عام روایت ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک فرد تمام مضامین میں مہارت نہیں رکھ سکتا۔ سائنس، ریاضی، اردو، انگلش، کمپیوٹر، اور اسلامیات—ہر مضمون کا اپنا انداز اور تقاضے ہیں۔ ایک ہی استاد سے تمام مضامین پڑھوانا بچے کی استعداد کو محدود کرتا ہے۔

اس کے برعکس، رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا میں ہر مضمون کے لیے الگ، تجربہ کار اور تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہیں۔ ہر استاد اپنے مضمون میں مہارت رکھتا ہے، جو بچوں کو بہتر انداز میں سمجھانے، سوالات کے جوابات دینے اور امتحانی تیاری میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

🎯 اکیڈمی کے فوائد:

1. ماہر اساتذہ: ہر مضمون کے لیے الگ ماہر استاد۔

2. نظم و ضبط: باقاعدہ اوقات، حاضری کا نظام اور ٹیسٹ۔

3. امتحانی تیاری: بورڈ کے انداز سے بچوں کی ذہن سازی۔

4. ہم نصابی سرگرمیاں: تعلیمی مقابلے، کوئز، تقریری نشستیں۔

5. ماحولیاتی اثر: دیگر بچوں کے ساتھ پڑھنے سے مقابلے اور سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

📍 رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا کیوں؟

یہ ادارہ علاقے کا واحد منظم اور معیاری ٹیوشن سنٹر ہے۔

ماہر اساتذہ کی ٹیم، شفاف نظام، اور والدین کو بروقت فیڈبیک۔

غریب بچوں کے لیے رعایت اور تعاون کی پالیسی۔

محنت، خدمت اور اخلاص کے اصولوں پر قائم ادارہ۔

🔊 والدین سے اپیل:

آپ اپنے بچے کے مستقبل کو بہتر، روشن اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو گھریلو روایتی طریقوں کی بجائے رنڑا ٹیوشن اکیڈمی جیسے جدید، منظم اور تربیت یافتہ ادارے کا انتخاب کریں۔
یہ ایک قدم بچے کی زندگی بدل سکتا ہے۔

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا میں داخلے جاری ہیں۔
اپنے بچوں کو آج ہی داخل کروائیں اور فرق خود دیکھیں!

04/07/2025

الحمدللہ!
ہم اراکین رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اپنے محسن و مخلص، جناب ڈاکٹر سعید خان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا کے لیے پچاس ہزار روپے (50,000) تعاون کیا، جو نہ صرف ان کے تعلیم دوستی کا ثبوت ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے روشن مثال بھی ہے۔

ڈاکٹر سعید خان صاحب، گاؤں گندف سے تعلق رکھنے والے ایک باوقار، دیانت دار اور خدمت گزار شخصیت ہیں۔
آپ پاکستان کسٹمز کے سابقہ سینئر آفیسر رہے اور مختلف اعلیٰ عہدوں پر ملک و قوم کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور برکتوں سے نوازے
اور ان کی یہ نیکی صدقۂ جاریہ بنے۔ آمین۔

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا
تعلیم، خدمت اور کردار سازی کی تحریک

رنڑا ویلفیئر سوسائٹی

04/07/2025

اعلان برائے تدریسی اسامی

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا (واقع مسلم ایجوکیشنل پبلک سکول) میں سائنس کے مضامین پڑھانے کے لیے ایک قابل اور محنتی ٹیچر کی ضرورت ہے۔

دلچسپی رکھنے والے حضرات درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

📞 0317-9602605

Photos from Ranra's post 02/07/2025

رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کا اہم اجلاس اور رنڑا ٹیوشن اکیڈمی کی کارکردگی کا جائزہ

الحمدللہ! آج بروز بدھ، بتاریخ 2 جولائی 2025ء، رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس رنڑا ٹیوشن اکیڈمی، گندف بالا (واقع مسلم ایجوکیشنل پبلک اسکول) میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں رنڑا ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین مولانا بلال احمد، جہانگیر خان، حسنین خان، تنویر خان اور جواد خان (انچارج رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گندف بالا) نے شرکت کی۔

اس موقع پر گندف بالا فلاحی تنظیم کے نمائندہ شخصیات، جن میں صدر ملک انور غالب منتظر خان، اور عالم زیب خان شامل تھے، نے بھی اپنی شرکت سے اجلاس کو مؤقر بنایا۔

رنڑا ٹیوشن اکیڈمی گذشتہ ایک ماہ سے گندف بالا میں نہایت منظم انداز میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اب تک 20 طلبہ اکیڈمی میں داخلہ لے چکے ہیں، جو باقاعدگی سے کلاسز میں شریک ہو رہے ہیں۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جو علاقے کے تعلیمی فروغ کی جانب ایک عملی پیش رفت ہے۔

اجلاس میں اکیڈمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید فعال، مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہت جلد مزید اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رنڑا ویلفیئر سوسائٹی اور اس کے تمام ادارے اسی طرح تعلیمی، فلاحی اور اصلاحی خدمات میں ترقی کریں اور ہمارے علاقے کے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں۔

والسلام
رنڑا ویلفیئر سوسائٹی

05/06/2025

یادگار

Want your school to be the top-listed School/college in Topi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Topi Gadoon
Topi
23480