Syed Hassan Raza

Syed Hassan Raza

Share

09/09/2024

بنے وہ اپنا مسیحا تو درد_دل جائیں
ہم اس سے لپٹیں تو صدیوں کے زخم سل جائیں

رگوں میں ڈورتی خواہش کی حد یہیں تک ہے
بس اس کے شبنمی ہونٹوں پہ پھول کھل جائیں

جلا کے کشتیاں ساحل پہ بیٹھے ہیں کچھ لوگ
لگا کے آس کہ دونوں کنارے مل جائیں

مسافتوں سے اسے دور ہی رکھا کہ کہیں
وہ میرے ساتھ چلے اور پاؤں چھل جائیں

گیا وہ شخص تو اپنا یہ حال ہے جیسے
کسی شکستہ مکاں کے ستون ہل جائیں
سید وحدان حسن

20/12/2023

جو شہر_دل میں جنوں کا طواف ہو جائے
اجاڑ دل کا نگر کوہ قاف ہو جائے

کچھ ایسے ٹوٹ کے بکھروں خدا کو رحم آئے
جب آہ نکلے فلک میں شگاف ہو جائے

مرے ضمیر میں ایماں کی تھی رمق باقی
میں جرم کر نہ سکا اعتراف ہو جائے

کبھی نہ سلگے کہیں سے ہوس کی چنگاری
جو پارسائی نگہ کا غلاف ہو جائے

محبتوں کی ہوائیں چلیں تو ممکن ہے
دلوں میں پھیلی ہوئی گرد صاف ہو جائے

نہیں ہے ظرف کسی میں خدا کے جیسا حسن
جو ایک آنسو سے سب کچھ معاف ہو جائے
سید وحدان حسن

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Tank?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Tank