Daily Pakhtunkhwa

Daily Pakhtunkhwa

Share

13/07/2026

ٹانک: وزیرستان مین شاہراہ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے کا نشانہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ٹانک: ( نمائندہ خصوصی ) ٹانک - وزیرستان مین شاہراہ پر تھانہ صدر کی حدود میں مشہ جان بنگلے کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں اے ایس آئی فرید سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ مشہ جان بنگلے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار اہلکار متاثر ہوئے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں اے ایس آئی فرید سمیت دو اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ تین اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

12/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان اپر حلال الگڈ میں ایک گھر پر ہوئے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے محمد نواز ( ہیڈ ماسٹر ) کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نمازِ ظہر بوقت 2:30 بجے سپین مسجد ضلع ٹانک میں ادا کی جائے گی۔۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Tank?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Tank