Tribal Mail
06/05/2024
پشاور میں تین روزہ آل قبائل مشاورتی جرگہ اختتام پزیر، قبائلی اضلاع میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے، ہٹ دھرمی کی صورت میں سخت ردعمل آئیگا، کیونکہ اب یہ مسلہ صرف وزیرستان تک محدود نہیں رہا یہ تمام تر قبائلی عوام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، آل قبائل لویہ مشاورتی جرگے کا اعلامیہ۔
قبائلی اضلاع میں دوران آپریشن تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضے کے بارے تمام قبائلیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا،
کہ یہ قبائلی عوام کا حکومت پر قرض ہے، جس کو آج سے کئی سال پہلے حکومت نے تسلیم کی ہے، اور باقاعدہ طور پر سروے کئے جا چکے ہیں، تاہم پچھلے کئی سالوں سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،
آل قبائل مشاورتی لویہ جرگہ نے حکومت وقت کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تباہ شدہ مکانات، کاروباری مراکز کے معاوضے جلد جاری کردیں گے، بصورت دیگر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دو دن کے اندر اندر کیا جائیگا، جرگے ملک خون مرجان، ملک بسم اللہ، ملک جاوید محسود، ڈاکٹر غنی گل، ملک عطاءاللہ، ملک حسین آفریدی،ملک نائب خان، ملک سراج مہمند، تاج وزیر، ڈاکٹر عبدالجنان اورکزئی سمیت دیگر قبائلی عمائدین،نوجوانان سیاسی رہنماؤں شرکت کی،
18/04/2024
ویلج کونسل واچہ خواڑہ کے علاقہ شروانگائی میں چیئرمین اعجاز محسود کے تعاون سے ہلال احمر پاکستان کی فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں علاقہ مکینوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور 125 مریضوں کو مفت دوائی فراہم کی گئی۔
علاقہ مکینوں نے PRCS اور چیئرمین اعجاز محسود کا شکریہ ادا کیا اور اس بہترین اقدام کو سراہا ۔ اور مزید ایسے کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین اعجاز محسود کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ PRCS کے تعان سے ویلج کونسل کے بقیہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے کیمپ لگائے جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Tank
29400