Swat Reserch News
19/05/2026
ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی ہدایت پر ٹریفک آگاہی مہم جاری
ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی جانب سے مختلف اسکول وینز کو روک کر ڈرائیوران کو فرداً فرداً سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ آئندہ اسکول کے بچوں کو گاڑیوں کی چھت، سائیڈ اور پائدانوں پر کھڑا کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک پولیس حکام نے واضح کیا کہ بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ بچوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں
کالام میں مقامی ٹرانسپورٹروں نے اپنی گاڑیوں میں مہو ڈنڈ جانے والے سیاحوں کو روک لیا۔ مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سیاح صرف ہماری ٹیکسی گاڑیوں میں جائیں گے۔
اے اہل کالام! خدا کا خوف کرو اور اپنے سیاحتی علاقوں پر جھاڑو نہ پھیرو
10/05/2026
چارباغ کے علاقے آڈومیں میں ایک مسافر فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
📌 حادثے کی تفصیلات:
کل متاثرہ افراد: 15 (جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں)۔
جاں بحق: 05 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
زخمی: 10 افراد شدید زخمی ہیں۔
🚑 ریسکیو آپریشن:
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بحفاظت منگلور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شدید زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے سیدو شریف سینٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق امدادی ٹیمیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ہسپتال منتقل کر چکی ہیں۔
مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں:
📢 سوات ریسرچ نیوز (Swat Research News)
حقائق پر مبنی خبریں، ہر پل باخبر
Click here to claim your Sponsored Listing.