BBC Watch Swat
09/02/2026
مرحوم بشیر بلور کا گھر انجینئر امیر مقام نے خریدا، جبکہ حاجی غلام بلور کا گھر حاجی غلام علی نے خریدا۔ غالباً بلور خاندان نے1969 میں ولی خان کی سیاسی جدوجہد میں شمولیت اختیار کی۔ اس شمولیت کے بعد سیاست ان کے لیے کسی بھی طور منافع بخش سرگرمی ثابت نہ ہوئی، بلکہ اسی سیاسی وابستگی کے نتیجے میں انہوں نے اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی اثاثے، حتیٰ کہ گھر تک قربان کر دیے۔
ایسے پس منظر میں کچھ لوگ سیاست کو کاروبار کہہ کر اس بنیادی سوال کو بھی نظرانداز کر دیتا ہے کہ سیاسی جدوجہد کی اصل قیمت کن افراد نے ادا کی، اور طاقت و مفاد کے ثمرات بالآخر کن حلقوں تک محدود رہی ۔۔۔۔۔۔؟ سیاست میں آنے سے قبل بلور خاندان کاروبار سے وابستہ تھے، مگر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد یہی کاروباری لوگ مسلسل نقصان کا سامنا کرتے رہے، جبکہ سیاست کے اسی عمل میں شامل بعض دیگر عناصر رفتہ رفتہ طاقتور اشرافیہ میں تبدیل ہوتے چلے گئے۔ اسلیئے تو باچا خان بابا کہا کرتے تھے کہ اس ہمارے راستے میں رکاوٹیں ہیں، نقصان ہے اور آزمائشیں ہیں۔ بلور خاندان نے انہی مراحل سے گزر کر اس حقیقت کو ثابت کیا کہ اصولی سیاست فائدے نہیں بلکہ قربانیاں مانگتی ہے، جب کہ دوسری جماعتوں سے وابستہ کئی لوگ اسی سیاست کو ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنا کر اشرافیہ میں شامل ہوگئے۔
~انعام ازل افریدی کے وال سے
02/02/2026
05/09/2023
دو بے زبان پرندے سوات منگورہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Swat
19200