District RounDu
25/02/2026
فرزند تلوبروق روندو خورشید علی PMA157 LC میں بطور کمیشن آفیسر رکروٹ ہوے ہیں اور اس موقع پر ان کے پوری
فیملی کو بہت بہت مبارک ہو۔
22/02/2026
راجہ ناصر علی خان مقپون کے خلاف باتیں کرنے سے عوام کی رائے پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا، کیونکہ عوام بخوبی جانتی ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں کون کون سے عملی کام انجام دیے ہیں۔
ان کی سیاست کا انداز ہمیشہ عوامی رہا ہے۔ وہ ہر وقت عوام کے لیے کھڑے رہے، عوام کے درمیان رہ کر عوام کے مسائل کے بارے میں سوچا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔
صحت کے شعبے میں جگہ جگہ ڈسپنسریاں قائم کی گئیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ تعلیم کے میدان میں نئے اسکول قائم کیے گئے اور کئی اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم ہو۔
سڑکوں کی مرمت اور تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔ چاہے مسئلہ چھوٹا ہو یا بڑا، وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔
پروپیگنڈا اپنی جگہ، مگر کارکردگی اور زمینی حقائق اپنی جگہ ہوتے ہیں — اور عوام سب کچھ دیکھتی اور سمجھتی ہے۔
Raja Nasir Ali Khan Raja Mansoor Ali Khan Raja Saqlain Ahmed Syed Shamshad Kazmi P P P Roundu
18/02/2026
افسوس کہ آج کل چند ناتجربہ کار افراد سوشل میڈیا کے ذریعے خود کو صحافی ظاہر کر کے اس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں۔ خبر یا ویڈیو نشر کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے سے تصدیق کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔ بغیر تحقیق عوام کو گمراہ کرنا صحافت نہیں بلکہ غیر ذمہ داری ہے۔
جہاں تک پولو کا تعلق ہے، یہ گلگت بلتستان کی ثقافتی پہچان ہے۔ روندو میں متعدد ٹیمیں فعال ہیں اور سالانہ بڑے ایونٹس منعقد ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو گھوڑوں کی دیکھ بھال اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ان کا جائز حق ہے، کیونکہ وقت کے ساتھ ضروریات بھی بڑھتی ہیں۔
راجہ ناصر علی خان کے دور میں روندو میں نمایاں ترقیاتی کام ہوئے، جو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ اختلاف رائے سب کا حق ہے، مگر ذاتی عناد یا بغیر تحقیق تنقید مناسب نہیں۔
عوام کا اعتماد پروپیگنڈے سے متزلزل نہیں ہوتا۔ عزت اور مقام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
P P P Roundu
Raja Nasir Ali Khan Raja Mansoor Ali Khan Raja Saqlain Ahmed Syed Shamshad Kazmi Iqra News GB
Click here to claim your Sponsored Listing.