Best Short Entertainment
زندگی میں ایسی کیا غلطی کی
جس پر ابھی تک پچھتا رہے ہو۔
18/05/2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کے نام 🔥
یہ رکشہ والے کے الفاظ ہیں، کہہ رہا ہے گھر کا کرایہ 12 ہزار ہے خدا کی قسم کل آخری تاریخ ہے اور اس ماہ کرایہ بھی نہیں نکال سکا، یہ میرے ہاتھ میں پیاز کا مصالہ ہے جس سے ایک نان لیکر دوپہر کو کھایا تھا ایک رات کو کھاؤنگا میں وه تھا کہ ہوٹل سے کھانا کھایا کرتا تھا اور اچھا گزارا ہوتا تھا آج نہ میں گھر کا کرایہ دے سکتا ہوں نہ ہوٹل سے کھانا کھا سکتا ہوں.
آرمی چیف صاحب کو اس لئے سنا رہا ہوں کہ حضور یہ مارشل لاء ہم دیکھتے آئے ہیں لیکن جو ہائبرڈ نظام والا پلید کام ہوا ہے اس نے غریب کی آخری سانس تک کا سودا کر لیا ہے، یہ جو چور مسلط کئے گئے ہیں ان کی پالیسیاں تو مشرف کو فرشتہ بنا گئی ہیں اسکے 8 سال کے دور میں دال 16 روپے کلو ہی رہی ڈالر 45 روپے کا ہی رہا پٹرول گیس بجلی کوئی قیمت اس نے بڑھنے نہیں دی تھی آپ تو حضور انسانوں کو بھوکا مار رہے ہیں آپ اپنا بجٹ تو 101 ارب بڑھا گئے ان کا بھی خیال کریں اور کچھ نہ کر سکیں تو کم از کم یہ گھٹیا تبصروں میں ملک ترقی کر رہا ہے والا ڈائلاگ چار دن بند کروا دیں ہو سکتا ہے ان مزدوروں کے زخموں پر نمک کم ہو اور انکی روداد کچھ دن تھم جائے.
اللّٰہ پاک سب کا شوق سلامت رکھے آمین