Toor Designer

Toor Designer

Share

26/07/2024
23/07/2024

دوڑ کے مقابلوں میں فنش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے تھا، وہ سمجھا کہ وہ دوڑ جیت چکا ہے۔ اس کے بالکل پیچھے اسپین کا رنر ایون فرنینڈس دوڑ رہا تھا- اس نے جب دیکھا کہ عبدالمطیع غلط فہمی کی بنیاد پر رک رہا ہے تو اس نے اسے آواز دی
"دوڑو ابھی فنش لائن کراس نہیں ھوئی"
عبدالمطیع اس کی زبان نہیں سمجھتا تھا اس لئیے وہ بالکل سمجھ نہیں سکا۔ یہ بہترین موقع تھا کہ فرنینڈس اس سے آگے نکل کے دوڑ جیت لیتا مگر اس نے عجیب فیصلہ کیا اس نے عبدالمطیع کو دھکا دے کر فنش لائن سے پار کروا دیا۔ میدان میں ہزاروں تماشائی فرنینڈس کی اس اسپورٹس مین اسپرٹ پر بہت دیر تک تالیاں بجاتے رہیں، فرنینڈز ہار کے باوجود ہیرو بن چکا تھا۔
ایک صحافی نے بعد میں فرنینڈس سے پوچھا تم نے کینیا کے ایتھلیٹ کو کیوں جیتنے دیا جبکہ تم باآسانی یہ دوڑ جیت سکتے تھے؟"
فرنینڈس نے جواب دیا " یہ دوڑ اسی کی تھی. وہ تو ویسے ہی جیت رہا تھا۔اور پھر میں اس طرح جیت کر اپنی ماں کا سامنا کیسے کرتا۔ فرنینڈس نے مزید کہا
"میرا خواب ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جہاں کوئی دوسرے کو اس لئے دھکا دے تاکہ وہ جیت سکے۔"
(محمد سجاد خان 22 جولائی2024)

18/07/2024

دس محرم الحرام کا ڈیزائن۔۔

17/07/2024

حُسین اک دل نشیں کہانی۔
حُسین دَستُورِ حق کا بانی۔
حُسین عباس کا سراپا۔
حُسین اَکبر کی نوجوانی۔
حُسین قاسم کی کم نُمای۔
حُسین اصغر کی بے زُبانی۔
حُسین دجلہ کا خُشک ساحِل۔
حُسین زھرا کی بے قُرانی۔
حُسین دل ہے، حسین جاں ہے۔
حُسین قُرآن کی زُباں ہے۔
حُسین سجدوں کی سر زمیں ہے۔
حُسین ذہنون کا آسماں ہے۔
اٹھا رہا ہے جو لاشِ اَکبر۔
حُسین بُوڑھا نہیں جوان ہے۔
حُسین ایمان کی جُستجُو ہے۔
حُسین یَزداں کی آبرُو ہے۔
فٍرات کی نَبض رک گئ ہے۔
حُسین مصرُوفِ گُفتگُو ہے۔
جہاں گُلابوں سے بھَر گیا ہے۔
حُسین شاید لہُو لہُو ہے۔
صَحابہ کی انجمن سے پُوچھو۔
حُسین پِیغَمبَر کا ہُو بہُو ہے۔

13/07/2024

آج رات انشاءاللہ بعد نماز عشاء بنہ میانوالہ میں عظیم الشان محفل سیدنا امام حسین کے نام سے منعقد ہوگی تمام احباب کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔
میلاد کمیٹی بنہ میانوالہ

11/07/2024

ہم دربار رسالت پاک کا ادب و صحنِ مسجد نبوی شریف کا ادب پامال کرنے پر پُر زور مزمت کرتے ہیں وہ اُس وقت کا یزید تھا یہ اِس وقت کے یزید ہیں
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
مسجد نبوی میں یزید نے گھوڑے باندے تھے وہ اُس وقت کی سواری تھی اُس کی اولاد نے اِس دور میں وہ ہی کام کر کے اپنے اجداد کی یاد تازہ کر دی
سلطنت عثمانیہ میں جب مسجد نبوی کی آرائش کا کام کیا گیا تو دس میل دور جا کر ایک ٹائل کا سائز سیٹ کیا جاتا تھا اور ریلوے کا نظام اس وجہ سے نہیں بچھایا گیا کہ اس شہر میں اس کی آواز آئے گی
اور یہاں الفاظ نہیں

Photos from Toor Designer's post 10/07/2024

my working last 7 day

07/07/2024

13 جولائی انشاء اللہ عظیم الشان محفل پاک سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ منعقد ہوگی

06/07/2024

تمام احباب اپنی شرکت کو یقینی بنائے،،،،،،،،

05/07/2024

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
خدا سے میں نے مانگا تھا دعائوں کا جواب آیا
ﻭﮦ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺁﻧﮯ ﺩﻭ ﺑﭽﮭﺎ ﺩﻭ ﭘﻠﮑﯿﮟ ﺭﺍﮨﻮﮞ ﭘﺮ
ﻭﮦ ﭘﮩﻼ ﺳﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ﮐﺮﻭ ﻧﮧ ﺷﮏ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﭘﺮ
ﻭﮦ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﻻﺋﯽ ﮨﮯ
ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺁﺝ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﺑﺘﺎﻭ ﮐﯿﺴﮯ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ
ﺳﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮩﻦ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺟﻮ ﻟﮯﮐﺮ ﺗﻮ ﮐﺘﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺩﯾﮟ ﮐﮯ ﮔﻠﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺗﻮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﯾﺎ
ﮐﮭﻠﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﻏﻨﭽﮯ ﮔﻠﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﮭﺎﺭ ﺁﯾﺎ
ﻓﻠﮏ ﺟﮭﻮﻣﺎ ﺯﻣﯿﮟ ﺟﮭﻮﻣﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯽ ﭘﮧ ﺷﺒﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﻣﯿﺮﮮ ﺍﺳﻼﻡ ﻻﻧﮯ ﺳﮯ ﯾﮧ ﭼﮭﭗ ﮐﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮨﻮ
ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮔﮯ ﺁﺝ ﮐﻌﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺭﻭﮐﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮨﻮ
ﺍﮌﺍ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻔﺮ ﮐﺎ ﺟﻮ ﻧﻮﺍﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺷﺠﺎﻋﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﺠﺎﻉ ﺁﯾﺎ ﺳﺠﺎﻋﺖ ﻧﮯ ﺳﻼﻣﯽ ﺩﯼ
ﻓﺤﺎﺷﯽ ﭘﺮ ﺯﻭﺍﻝ ﺁﯾﺎ ﺷﺮﺍﻓﺖ ﻧﮯ ﺳﻼﻣﯽ ﺩﯼ
ﺟﺒﺮﭨﻮﭨﺎ ﻣﭩﯽ ﻇﻠﻤﺖ ﻋﺪﻝ ﮐﺎ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﮐﻔﺮ ﮐﮯ ﺁﺷﯿﺎﮞ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺗﻮ ﺑﺠﻠﯽ ﺑﻦ ﮐﮯ ﮐﮍﮐﺎ ﮨﮯ
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺗﯿﺮﯼ ﮨﯿﺒﺖ ﺳﮯ ﺩﻝِ ﺑﺎﻃﻞ ﮐﻮ ﺩﮬﮍﮐﺎ ﮨﮯ
ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﮐﺎﻧﭗ ﺍﭨﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮭﯽ ﺍﺳﻢِ ﺟﻨﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﯿﺮﯼ ﺁﺭﺍ ﻣﻘﺪﺱ ﭘﺮ ﻭﺣﯽ ﺗﺎﺋﯿﺪ ﻻﺗﯽ ﺗﮭﯽ
ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻈﻤﺖ ﻧﺮﺍﻟﯽ ﭘﺮ ﻧﺒﻮﺕ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﯽ ﺗﮭﯽ
ﺗﺠﮭﮯ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﺎ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﻧﻐﻤﮯ ﮐﻮ ﺟﺐ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻗﻠﻢ ﻃﺎﮨﺮ ﺍﭨﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﻗﻠﻢ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﻮﻡ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﻣﻌﻄﺮ ﺫﮨﻦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﺸﮏ ﮔﻼﺏ ﺁﯾﺎ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﺎﺭﻭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﺁﯾﺎ

05/07/2024

حکیم صاحب لکھ لکھ مبارکاں۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Sargodha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Banna Mian Wala , Tehsil Bhera , Dist
Sargodha
40550