Kahuta Express

Kahuta Express

Share

07/06/2026

کہوٹہ بگھار شریف جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ: بہادر فائر فائٹر اسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل
کہوٹہ (رپورٹ: کہوٹہ ایکسپریس) — حالیہ دنوں بگھار شریف کہوٹہ کے جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ کو بجھانے کے دوران شدید طور پر جھلس جانے والے کہوٹہ کے مایہ ناز اور بہادر فائر فائٹر اسجد، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
رب العالمین مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

شہید اسجد نے وسائل نہ ہونے کے باوجود اور نامساعد حالات میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جنگلات کے تحفظ کے لیے جو قربانی دی، اس پر پوری قوم انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ثابت کیا کہ فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہی اصل ہیرو ہوتے ہیں۔
عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شہید اسجد کی اس لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں سرکاری سطح پر "تمغۂ جرات"کے لیے نامزد کیا جائے۔
اس المناک واقعے نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور فائر فائٹرز کے تحفظ پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عوام اور سول سوسائٹی کی جانب سے یہ مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے کہ:
* اس پورے واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک **اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن** تشکیل دیا جائے، جو یہ تعین کرے کہ فائر فائٹر اسجد کو بنیادی حفاظتی لباس (Safety Gear) کے بغیر اس ہولناک آگ میں کس کے حکم پر دھکیلا گیا؟
* غفلت اور لاپرواہی برتنے پر متعلقہ **ڈی ایف او (DFO) کو فوری طور پر معطل** کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
کہوٹہ ایکسپریس کا۔مطالبہ ہے کے شہید کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے *
"کہوٹہ ماڈل بازار" کو "اسجد شہید بازار"کے نام سے موسوم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہید کے غمزدہ خاندان کو تنہا نہ چھوڑے اور ان کے اہلِ خانہ کی مکمل اور مستقل مالی کفالت کا فوری اعلان کیا جائے۔
شہید اسجد کی نمازِ جنازہ کے لیے درج ذیل شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے:
* **وقت:** آج دن 11:00 بجے
* **مقام:** موضع ہنیسر دوک لودھیانی موری
تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں، سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل علاقہ سے اپیل ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر شہیدِ وطن کو رخصت کریں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔

31/05/2026

:**بخدمت جناب (DPO) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب ضلع مری**
**عنوان: درخواست برائے انکوائری و قانونی کاروائی برخلاف ریحان، افتخار ولد افتخار وغیرہ سکنائے درکالی معموری ملوتراں حدود تھانہ کوٹلی ستیاں ضلع مری۔**
**جناب عالی!**
گزارش ہے کہ سائل ایک غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھتا ہوں ڈھوک ملیاری موضع پرنڈلہ کوٹلی ستیاں کا رہائشی ہوں اور ڈھوک ملیاری رتہ گلہ میں ہوٹل کا کام کرتا ہوں۔
1. یہ کہ مورخہ 26-5-28 کی رات بوقت تقریباً 10:30 بجے مسمیان ریحان، افتخار معہم ہمراہ 9 کس اشخاص اسم نا معلوم نشے میں دھت سائل کے ہوٹل پر آئے ٹائم ختم ہونے کی وجہ کھانے کا آرڈر دیا سائل کے ہوٹل ملازم نے انکو کھانا نہ دیا تو مسمیان مذکوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگے سائل نے منع کیا کہ محلہ ہے تو مسمیان مذکوران نے سائل اور میرے بیٹے اور ملازم پر حملہ کر دیا اور تشدد کرنے لگے شور کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان مذکوران ہوٹل کی توڑ پھوڑ کر کے موقع سے فرار ہو گئے اور ایک شخص بھاگتے ہوئے جائے وقوعہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور گہری کھائی میں خود گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا جسکو اہل علاقہ نے خود ریسکیو کیا اور THQ کہوٹہ بھیج دیا۔
2. یہ کہ وجہ عناد یہ ہے کہ مسمیان مذکوران آئے روز سیر و تفریح کے بہانے یہاں آ کر یہاں کے مکینوں نا بالغان کو منشیات فراہم کرتے ہیں اور پورا محلہ خراب کر رہے ہیں جنکو متعدد بار سائل اور اہل علاقہ نے منع کیا لیکن وہ اپنی حرکات سے باز نہیں آئے۔
3. یہ کہ مسمیان مذکوران نے سائل اور سائل کے بیٹے عاقب ظہیر اور 20 کس اسم نا معلوم اشخاص کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ اپنے ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے تھانہ **کیوٹہ** کے SHO سے ملی بھگت کر کے مقدمہ نمبر 266/26 بجرم 324 ت پ درج کروایا ہے جبکہ جائے وقوعہ تھانہ **کیوٹہ** کی حدود میں نہیں ہے اور تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود میں ہے۔
4. یہ کہ اس بابت سائل کے بیٹے نے اپنے موبائل نمبر 0334-2514000 سے رات 23:11 پر 15 پر کال کی لیکن مقامی پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا اور آج رات مورخہ 26-5-30 بوقت رات 10:30 بجے بغیر سرچ وارنٹ تھانہ **کہوٹہ** پولیس نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی کی اور نا بالغان کو زد و کوب کیا اور بے گناہ افراد کو زبردستی اٹھا کر تھانہ **کہوٹہ** لے گئے۔
**اندریں حالات استدعا ہے کہ تمام وقوعہ کی موقع پر انکوائری کی جائے اور ملزمان مذکوران کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سائل اور اہل محلہ کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔**
**العارض:**
سائل: ظہیر احمد ولد شیر محمد سکنہ ملیاری داخلی پرنڈلہ تحصیل و تھانہ کوٹلی ستیاں ضلع مری
CNIC: 37403-3422634-3
موبائل نمبر: 0334-2514000
دستخط
31-05-26

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Kahuta
Rawalpindi
46000