Habib Colony RWP

Habib Colony RWP

Share

09/06/2026

مرحوم حاجی ظاہر شاہ (شنوارے، گدھائی تنگی) اپنے علاقے کی ایک معزز، نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے۔ آپ نے اپنی زندگی عزت، دیانت داری اور لوگوں کی خدمت میں گزاری۔ آپ اپنے خاندان و برادری میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

آپ کے صاحبزادگان حاجی حمید اللہ اور حاجی عزیز خان ہیں، جو اپنے والد کی نیک نامی اور روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

آپ عوض خان کے پھوپھا تھے

اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی ظاہر شاہ صاحب کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

08/06/2026

( آپ سب سے ایک مشورہ درکار ہے )

کیا ہم محلے والے اپنے مدد آپ کے تحت مل کر ایک سرکاری سکول کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں، اس کے لیے کون سا طریقہ بہتر ہوگا، Donation کے تحت، ایک مناسب اور فکسڈ فیس کے تحت یا کچھ اور اپنے اپنے مشورے سے آگاہ کیجئے ۔۔ کسی کے پاس کوئی جامع پلین ہے تو وہ انباکس میں بھی بتا سکتا ہے

ہم سوچیں گے ۔۔ تب بدلے گا حبیب کالونی

07/06/2026

ریلوے گراؤنڈ سے منسلک ریلوے پٹری سے لیا گیا ائی جی پی روڈ کا ایک خوبصورت تصویر ۔ سامنے تھوڑی فاصلے پر کچا سٹاپ واقع ہے ۔ جہاں ہر قسم کی گاڑیوں کے سپئر پارٹس کی بہت بڑی مارکیٹ ہے،

07/06/2026

مرحوم مہران گل روہین کی ایک پرانی ویڈیو جو کہ 36 سال پرانی ہے ۔ مرحوم حبیب کالونی سے تعلق رکھنے والے ظاہر خان اور دریا خان کے والد محترم تھے ۔۔ مرحوم ایک مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت اور ایک نامور شاعر تھے ۔۔ مرحوم 1992 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں اللّٰہ مرحوم کو جوار رحمت کرے امین

06/06/2026

اج حبیب کالونی کے رہائشیوں کے بجلی کے بل بہت زیادہ آئے ہیں

آپ کا کتنا آیا ہے بتاؤ کمنٹ باکس میں

05/06/2026

سوران درہ جرکلی باڑیزےضلع مھمند
زیارت گل مرحوم کا پوتا نیازخان مرحوم کا بیٹا حاجی رحمت خان کا بھتیجا جمیل خان کا بھائی (سجاد خان) رضاء الٰہی سے وفات پا چکا ہے جس کا نماز جنازہ کل صبح 9 بجے6/6/2026 بروز ہفتہ قادری چوک نزد گرین ٹاؤن تھانہ لاہور میں ادا کیا جاے گا۔۔

[ حبیب کالونی راولپنڈی گروپ]

05/06/2026

اج ہم حبیب کالونی راولپنڈی کے ایک اور بہت بڑے مسئلے کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو کہ سرکاری پانی کے متعلق ہیں حبیب کالونی میں ادھا محلہ جو کہ گلی نمبر سات اور اٹھ سے منسلک ہیں وہاں تک تو سرکاری پانی کی ترسیل جاری ہے ہر گھر تک پانی کے کنکشن ہو چکے ہیں اور ہر ایک دن کے بعد وہاں پر پانی اتا ہے،

لیکن پھر جب ہم بات کرتے ہیں حبیب کالونی کے اوپر والے حصے کی تو وہاں پر اج بھی سرکاری پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے وہاں کے لوگ یا تو سارا دن کام کر کے رات کو کسی بور والے سے اپنے تین تین چار چار گیلن بھر کر گھر لے کر جاتے ہیں یا تو ٹینکر مافیا کے ہاتھوں وہ لٹتے رہتے ہیں

ماضی میں مجھے یاد ہے کہ الیکشن کے قریب ایک سیاسی پارٹی نے ایک جنریٹر اور موٹر کا انتظام کیا تھا اور اس جنریٹر کے انتظام کی بدولت اوپر محلے تک سرکاری پانی پہنچ گیا تھا جو کہ بلال مسجد اور اس کے اس پاس گلیوں میں بھی لوگوں نے اپنے گھروں میں سرکاری پانی استعمال کیا تھا
لیکن جو ہی الیکشن کے اختتام پر وہ جرنیٹر اتار کر لے گئے تھے اور یہ محلہ پھر اسی مسائل کا شکار ہو گیا تھا

اج بھی اس بہت بڑے مسئلے کا ایک بہترین حل موجود ہے اگر حکومت وقت اس بارے میں سوچیں ہمارا موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے صاحب سے ایک بہت ہی مودبانہ گزارش ہے کہ برائے کرم اس محلے کے لوگوں سے ہر ایک چیز میں ٹیکس وصول کی جاتی ہیں چاہے وہ گیس کا بل ہو چاہے وہ بجلی کا بل ہو یا پھر کسی قسم کا اور کوئی ٹیکس ہو لیکن جو ہمارے بنیادی حقوق ہے اس کی ترصیل ہم تک نہیں ہو پا رہی برائے کرم اس بارے میں ضرور سوچیے اور اس محلے کو اس کا حق ضرور دلوائیں بہت شکریہ

04/06/2026

حبیب کالونی کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر بات کرنے اور اپنی آواز پہنچانے کے لیے ہمارے ساتھ واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ ہمارے پیج کو فالو کریں تاکہ آپ کو حبیب کالونی سے متعلق ہر اہم خبر، اپڈیٹ اور عوامی مسائل کے حل کی کوششوں سے بروقت آگاہی ملتی رہے۔
آپ کا تعاون ہی ہمارے علاقے کی بہتری کی ضمانت ہے۔
حبیب کالونی — عوام کی آواز، عوام کے ساتھ۔

04/06/2026

خراجِ عقیدت
حضرت حاجی عبدالوہاب صاحب رحمہ اللہ

حضرت حاجی عبدالوہاب صاحب رحمہ اللہ ایک عظیم دینی شخصیت، مخلص داعیِ اسلام اور رائیونڈ کی تبلیغی جماعت کے سابق امیر تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، امت کی اصلاح اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے میں صرف کی۔

آپ کی زندگی دنیاوی جاہ و منصب کے بجائے آخرت کی فکر، سادگی، عاجزی اور اخلاص کا عملی نمونہ تھی۔ آپ ہمیشہ امت کے ایمان، اعمال اور اخلاق کی بہتری کے لیے فکر مند رہتے تھے اور لاکھوں افراد نے آپ کی محنت اور دعوتی جدوجہد سے دینی رہنمائی حاصل کی۔

حضرت حاجی عبدالوہاب صاحب رحمہ اللہ نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت اللہ کے دین کے لیے وقف کیا اور دنیا سے زیادہ آخرت کی کامیابی کو ترجیح دی۔ ان کی خدمات، قربانیاں اور دینی محنت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ حضرت حاجی عبدالوہاب صاحب رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور ان کی دینی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻🌹

04/06/2026

دہ سپک سوال دروون جواب ۔۔ 😢😭😢

Want your business to be the top-listed Media Company in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Muhalla Habib Colony Weastridg 3 Rawalpindi
Rawalpindi
46060