Daily Public Quetta

Daily Public Quetta

Share

11/04/2026
09/04/2026

امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کرانے کے بعد لاہور میں عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹرز تھام کر خوشی کا اظہار
جیو حافظ صاحب 🌹💝🇵🇰

Photos from Daily Public Quetta's post 09/04/2026

کوئٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایش نے آئینی انٹر ڈسٹرکٹ ٹرافی 2026 کے لیے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ھے
ہدایت نامہ
تمام منتخب کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹیم کے لیے فٹنس ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔
- تاریخ: 11 اپریل 2026
- وقت: صبح 9:30 بجے
- مقام:نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ
کھلاڑیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر ہیڈ کوچ جناب شعیب خان اور ڈسٹرکٹ کوچ جناب ارون لال کے سامنے حاضر ہوں۔
- تاخیر یا غیر حاضری کی صورت میں کھلاڑی کو ٹیم سلیکشن کے عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
- تمام کھلاڑی اپنی مکمل تیاری اور فٹنس کے ساتھ حاضر ہوں۔

یہ اعلان صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ جناب اسد علی ترین کی جانب سے جاری کیا گیا ھے
تمام کھلاڑیوں اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ اس ہدایت نامہ پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ ٹیم سلیکشن کا عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔

01/04/2026

بلوچستان 💕💕💕

01/04/2026

*وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رہائی فورس کی تشکیل پر جواب طلب کرلیا*

وفاقی آئینی عدالت نے رہائی فورس کی تشکیل کے خلاف کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے 10 دن میں جواب طلب کرلیاگیا۔

وفاقی آئینی عدالت میں رہائی فورس کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جہاں عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں شواہد سے متعلق دستاویزات پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ ڈاکوؤں سے ہے جبکہ امن و امان سے متعلق کراچی ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ کی جانب سے ایسی فورس بنانے کی اجازت دی گئی تھی؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کابینہ نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ سزا یافتہ افراد کیلئے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے۔

01/04/2026

جس دن یہ سمجھ جائیں گے کہ سامنے والا غلط نہیں، صرف اس کی سوچ ہم سے الگ ہے، اُس دن زندگی سے بہت سے دکھ ختم ہو جائیں گے۔.

01/04/2026

*سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا*
حکومتِ سندھ نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل بروز ہفتہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے اور مقامی کونسلز بند رہیں گے، جبکہ ضروری خدمات جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی۔

اس موقع پر سندھ بھر میں مختلف تقریبات اور دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

01/04/2026

*وزیر اعظم آفس کے سیکیورٹی افسر اسد علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا*

01/04/2026

قلعہ عبداللہ اور گلستان میں سیلابی ریلوں کی تباہی/ کلی حبیب زئی میں 15 مسافروں سے بھری وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی

تازہ ترین: حبیب زئی میں ہی اشیائے خورونوش سے لدا ٹرک بھی سیلابی ریلے کی نذر، ضلعی انتظامیہ

چمن: متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع، مسافروں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں

الرٹ: قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا، کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل

چمن: توبہ اچکزئی، خانوزئی اور گلستان کی رابطہ سڑکیں سیلاب کے باعث ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند

: پشین اور توبہ اچکزئی کی برساتی ندیوں میں متعدد مسافر گاڑیاں پھنس گئیں، انتظامیہ کا الرٹ

چمن: موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی مقامات پر ٹریکٹرز اور گاڑیاں پانی میں محصور، صورتحال تشویشناک

01/04/2026

بلوچستان کے عوام کی امید۔۔نذیر آغا۔۔

30/03/2026

Fakhar Zaman is staring at a ban for at least one match after he was charged with changing the condition of the ball in Lahore Qalandars' four-wicket defeat to Karachi Kings۔

30/03/2026

◀️لاہور پولیس کے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدے سے ہٹا کر تنزلی کردی گئی، نوٹیفکیشن

✅ایس ایچ او تھانہ لوئر مال سید نبیل محسن کو عہدے سے ہٹا کر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ گوال منڈی یونس کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ نیو انارکلی اختر حسین کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ توصیف احمد کا عہدے سے ہٹا کر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ ذکی گیٹ شیخ کاشف کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ رنگ محل فرح مشتاق کو عہدے سے ہٹا کر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد سہیل لیاقت کو عہدے سے ہٹا کر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ موچی گیٹ علی زوہیب کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایسں ایچ او راوی روڈ آصف ذوالفقار کو عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر سے سب انسپکٹر کردیا گیا
✅ایس ایچ او تھانہ شاد باغ زاہد حسین کو عہدے سے ہٹا کر سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کردیا گی

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Karachi/quetta/Faisalabad
Quetta
87300