Balochistan Rang
23/04/2026
24 اپریل 2026 (بروز جمعہ)
🏥 زند میڈیکل سینٹر نوشکی
✔ ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر
✔ جدید طبی سہولیات
✔ معیاری علاج و معائنہ
کنسلٹنٹ ڈاکٹر
*سرجن سلیم جاوید محمد شہی*
MBBS, FCPS
کنسلٹنٹ جنرل سرجن
سابق اسسٹنٹ پروفیسر، بولان میڈیکل کالج کوئٹہ
سربراہ شعبہ سرجری، میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی
🗓 اوقاتِ کار
روزانہ: شام 4:00 بجے تا رات 7:00 بجے
اتوار: صبح 9:00 بجے تا 12:00 بجے
📍 پتہ
زند میڈیکل سینٹر
بالمقابل نادرا آفس، نزد پولیس تھانہ نوشکی
📞 رابطہ: *03003889202*
20/03/2026
عیدالفطر کی دلی خوشیوں بھری مبارکباد۔
یہ مبارک دن ہمارے علاقے میں امن، بھائی چارے اور باہمی محبت کو مزید مضبوط کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں کو خوشحالی، سکون اور برکتوں سے بھر دے اور ہمارے خطے کو ہمیشہ امن کا گہوارہ بنائے۔
منجانب: حاجی میر غلام دستگیر بادینی
رکن صوبائی اسمبلی
29/10/2025
*فری میڈیکل کیمپ وائس چیئرمین میرصادق بادینی کی رہائش گاہ اور مدرسہ کوثر العلوم ٹاور گلی مشرقی قادرآباد میں منعقد ہوگا*
نوشکی: محکمہ صحت نوشکی کے تعاون سے، وائس چیئرمین قادرآباد مینگل میر صادق بادینی کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پہلا کیمپ بروز جمعرات 30 اکتوبر صبح 9 بجے وائس چیرمین میرصادق بادینی کے رہائش گاہ میں لگایا جائے گا، جبکہ دوسرا کیمپ بروز جمعہ 31 اکتوبر صبع 9 بجےکو مدرسہ کوثرالعلوم، ٹاور گلی مشرقی قادرآباد پر منعقد ہوگا۔ان میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ عوام کو مفت علاج، معائنہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کرے گا۔اس موقع پر ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر عبدالرحمٰن شیرانی کی خصوصی رہنمائی اور تعاون حاصل ہے، جن کی کاوشوں سے علاقے کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کے دروازے پر میسر آ رہی ہیں۔اہلیانِ قادرآباد سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ان فری میڈیکل کیمپس سے صحت کے حوالے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
24/10/2025
اعلامیہ برائے سیلاب متاثرین – این آر ایس پی آفس ضلع نوشکی
اہم اطلاع برائے غریب آبادکے تمام سیلاب متاثرین جن کے نام گھروں کی تعمیرات کی فہرست میں شامل ہیں این آر ایس پی نوشکی کی جانب سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ صرف غریب آباد کے وہ متاثرین جنہوں نے اب تک اپنے گھروں کے ثبوت یعنی فرد یا کھتونی جمع نہیں کرائی ہے، وہ آج اور کل تک این آر ایس پی آفس نوشکی میں اپنی دستاویزات جمع کرائیں تاکہ گھروں کی تعمیرات کے عمل کو بروقت شروع کیا جا سکے اور کسی قسم کی تاخیر یا مشکلات سے بچا جا سکےباقی تمام سیلاب متاثرینِ نوشکی کےلیے اطلاع ہے کہ جن متاثرین کے شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہو چکی ہے، وہ اپنا نیا شناختی کارڈ یا نادرا ٹوکن جلد از جلد این آر ایس پی آفس نوشکی میں جمع کرائیں تاکہ ان کا عمل متاثر نہ ہوجن متاثرین نےپہلےہی اپنی فرد، کھتونی یا شناختی دستاویزات جمع کرادی ہیں، وہ اس اطلاع کو نظرانداز کریں۔
مقررہ مدت کے بعد کوئی بھی دستاویزات وصول نہیں کی جائیں گی۔یہ عمل مکمل طور پر بلامعاوضہ ہے۔
اگر کسی متاثرہ شخص کو کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ براہِ راست ضلعی آفس این آر ایس پی نوشکی سے رابطہ کرے۔
منجانب:
این آر ایس پی (NRSP) آفس ضلع نوشکی
خدمت برائے سیلاب متاثرین ایمانداری، شفافیت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ
📞 03468959434
22/09/2025
نوشکی (پریس ریلیز) بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما حاجی میر جمعہ خان بادینی نے ایک بیان میں ماشکیل گزر بارڈر اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کی طویل بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر منصفانہ اقدام پورے رخشان ڈویژن کے ہزاروں خاندانوں کو شدید معاشی اور سماجی بحران میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماشکیل سمیت سرحدی علاقوں کے لوگ برسوں سے اپنی گزر بسر کا انحصار انہی گزرگاہوں پر کرتے چلے آرہے ہیں، لیکن بارڈر کی مسلسل بندش نے محنت کشوں، مزدوروں اور غریب گھرانوں کے لیے نانِ شبینہ کا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔ علاقے میں پہلے ہی روزگار کے متبادل مواقع نہ ہونے کے باعث غربت، فاقہ کشی اور بے یقینی میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔
حاجی میر جمعہ خان بادینی نے کہا کہ روزگار کے دروازے بند کرنے سے نہ صرف بیروزگار نوجوانوں میں مایوسی اور احساسِ محرومی پھیل رہا ہے بلکہ امن و امان کے مسائل، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان جنرل راحت نسیم اور آئی جی ایف سی میجر جنرل سرفراز بلال سے پرزور مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی اور عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماشکیل گزر بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ علاقے کے ہزاروں متاثرہ خاندان باعزت طریقے سے اپنی روزی روٹی کما سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر بروقت اقدامات نہ کرے تو یہ معاشی بدحالی اور عوامی بے چینی مستقبل میں سنگین نتائج پیدا کرسکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Quetta