Balochistan Rural Development Academy

Balochistan Rural Development Academy

Share

Photos from Balochistan Rural Development Academy's post 17/02/2026

بلوچستان دیہی ترقیاتی اکیڈمی کے زیرِاہتمام پانچ روزہ تربیتی پروگرام “Public Finance Management” کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل عبدالمناف دوتانی تھے۔ پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور BPPRA سمیت مالیاتی قوانین پر رہنمائی دی گئی۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Photos from Balochistan Rural Development Academy's post 24/12/2025

It will be a Great oppurtunity for Officers to set their KPIs

19/06/2023

*بلوچستان دیہی ترقی اکیڈیمی کے ملازمین نے کہا ہیکہ بلوچستان رورل ڈیولپمنٹ اکیڈیمی کو ایک سازش اوربدنیتی کی وجہ سے لوکل گورنمںٹ سے ختم کرکے ایک خومختیار ادارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے تمام ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے انھوں نے کہاکہ دوچار لوگوں کی مرضی ومنشاء اورمفادات کو مدنظر رکھ کر تمام ملازمین کے مستقبل پرشب خون مارنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے۔ان خیالات کا اظہار ملازمین نے گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران کیا انھوں کہاکہ دیہی ترقیاتی اکیڈیمی بلوچستان عرصہ دراز سے لوکل گورنمنٹ کے ایک زیلی ادارے کے طورپر اپنی خدمات بہتر طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ جس سے لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف سرکاری اداروں کے ملازمیںن اور عوام الناس مستفید ہورے ہیں۔ بجائے اس کے کہ اس ادارے کے ملازمین کے تحفظات اور خدشات کوسن کران ہرعمل درآمد کیا جاتا مگر بدنیتی اور سازش کے تحت ملازمین میں بے چینی پیداکرکےملازمین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے جوکسی طورپر ادارے یا لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے لیے نیک شگون نہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں بارہا حکام بالا چیف سیکریٹری حکومت بلوچستان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ حکومت بلوچستان کو اس سلسلے میں تحریری طور پر اپیل کی ہے کہ ہمارے ادارے کو خومختیار یا ختم کرنے سے گریز کیا جائے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکام بالا کی جانب سے سردمہری نے ہمیں تشویش اور بے چینی میں مبتلا کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایپکا بلوچستان اور ادارے کے ملازمین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں اگر ہمارے مطالبات پرسنجیدگی سے غورنہیں کیاگیااور ان کو پس پشت ڈال کر کوئی بھی اقدام اٹھانے کی کوشش کی گئی تو ہم بہ امر مجبوری احتجاج کی راہ اپنانے پرمجبورہونگے۔ جس کی تمام تر زمہ داری حکام بالا اورزمہ داروں پر عائد ہوگی اجلاس میں آفیسران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کا ہرپلیٹ فارم پرڈٹ کرمقابلہ کیاجائے اور ہم اپنا یا اپنے بچوں کے مستقبل کو کسی طورپرقربان ہونے نہیں دینگے اور اور اس کے لیے جمہوری احتجاج کا ہرراستہ اپنانے کے ساتھ ساتھ عدالت عالیہ سے بھی رجوع کیا حائے گا*

Want your organization to be the top-listed Government Service in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Western Bypass Near Jabal Noor
Quetta