Awami News

Awami News

Share

08/08/2023

حکمران اتحاد نے موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل میں صرف ایک روز باقی رہ جانے سے قبل نگران وزیراعظم کے لیے نام پر اتفاق رائے پیدا کر لیا تاہم نامزد امیدوار کو کسی بھی تنازع سے بچانے کے لیے ان کی شناخت کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بھی 3 روز تک اس معاملے پر وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت کر سکتے ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی آج یا کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے ملاقات متوقع ہے تاکہ نگران وزیراعظم کے لیے نام حتمی طور پر طے کیا جا سکے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نگران وزیراعظم کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سیاستدان، جن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، انہیں بھی نگران وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وزیر اعظم کا کوئی نام تجویز نہیں کیا، تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کو نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے 3 نام تجویز کیے ہیں۔

06/08/2023

بھارت کی خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا چاند مشن 'چندریان تھری' چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ چاند گاڑی 23 یا 24 اگست کو چاند کی سطح پر اُترنے کی کوشش کرے گی۔

اگر بھارت کی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اتر جاتی ہے تو یہ چاند تک رسائی حاصل کرنا والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل روس، امریکہ اور چین کامیابی سے اپنے مشن چاند کی سطح پر اتار چکے ہیں۔

بھارت نے چار برس قبل 2019 میں ’چندریان ٹو ‘مشن چاند پر روانہ کیا تھا تاہم یہ مشن چاند کی سطح پر چندریان-ٹو کی لینڈنگ کے دروان تباہی کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔اس بار دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ مشن کی ناکامی کی وجہ سے چندریان-تھری مشن میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

29/07/2023

ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منتخب صدر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بغاوت نائجر کے عوام اور پورے خطے کے لیے مکمل طور پر ناجائز اور انتہائی خطرناک ہے۔

بغاوت کرنے والے جنرل عبدالرحمانے نے کہا کہ صدر محمد بزوم نے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ سب ٹھیک ہو رہا ہے جبکہ تلخ حقیقت یہ ہیکہ ذلت اور مایوسی کا ڈھیر ہے۔

28/07/2023

شہباز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز کو ختم کیا گیا تھا، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا مںصوبہ، انڈسٹریل زون سمیت دیگر پر کام ختم ہو چکا تھا اور میں دکھی دل سے اسلام آباد واپس روانہ ہوا تھا لیکن پھر دوسری بار اسی مہینے میں یہاں واپس آیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین، دبئی، سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے اور جنہوں نے بغیر مفاد کے ہماری مدد کی ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، ہمیں اس کو آگے لانا ہے، بلوچستان کی آبادی کا تناسب 6 فیصد ہے لیکن ہم نے اس کے لیے 14 فیصد لیپ ٹاپ رکھے تاکہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے, اگلے بجٹ میں صوبے کیلئے لیپ ٹاپ کا حصہ 14 کے بجائے 18 فیصد ہوگا۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری بہت مدد کی ہے، اس کی سیکیورٹی آپ کو اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا دوست ہے جو ہمارے ساتھ کوئی سیاست نہیں کرتا نہ ہی کوئی شرط رکھتا ہے۔

Website