Younge Nurses Federation

Younge Nurses Federation

Share

30/08/2025

پریس ریلیز

سب سے پہلے، میں دل کی گہرائیوں سے تمام YNA ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود نرسنگ پروفیشن کی بقا اور بہتری کے لیے منعقدہ اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

ہم دور دراز اضلاع سے تشریف لانے والی قیادت کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کی آمد نے اس اجتماع کی قدر و قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

ہم محترم سجاد حسین صاحب، صدر ینگ نرسنگ فیڈریشن پاکستان، اور ہماری ایگزیکٹو کونسل کے تمام معزز ممبران، جناب سر ہدایت صاحب، سر نیصر اللہ صاحب، میڈم کوثر نیاز صاحبہ اور YNA کی تمام فعال ممبران کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بارش اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی رکاوٹوں کے باوجود اس اجتماع میں شرکت کی۔ آپ کی یہ قربانی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

معزز نرسنگ آفیسرز،

یہ میٹنگ ہماری اجتماعی جدوجہد کا نقطۂ آغاز ہے۔ ان شاء اللہ، مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید کامیاب اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ نرسنگ کمیونٹی اور نرسنگ طلبہ کے مسائل کو ہر ممکن فورم پر اجاگر کریں گے، اور ان کے حل کے لیے عملی اور مؤثر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

میں، حیدر شاہ بحیثیت صدر، جنرل سیکریٹری ریاض الدین بمعہ تمام کیبنٹ ممبر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

یاد رکھیں، یہ ایسوسی ایشن کسی ایک فرد کی ملکیت نہیں، بلکہ ہم سب کی مشترکہ امانت ہے۔ اسے موجودہ مقام تک لانے میں آپ سب کی محنتیں، قربانیاں اور خدمات شامل ہیں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ہم سب انسان ہیں اور ہم سے بھی غلطیاں ہوسکتی ہیں، لیکن ہم آپ سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی کمی یا کوتاہی محسوس ہو تو برائے کرم ہماری رہنمائی فرمائیں۔ ہم مثبت تنقید کو خوش دلی سے قبول کریں گے۔

آخر میں، ایک بار پھر ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ آج سے ہماری تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں نرسنگ پروفیشن کی بقا، ترقی اور وقار کے لیے وقف رہیں گی۔

وائی این اے زندہ باد!
نرسز یونٹی پائندہ باد!

ترجمان
وائی این اے – خیبر پختونخوا

Want your practice to be the top-listed Clinic in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Peshawar
25000