OkaraPoint Digital

OkaraPoint Digital

Share

Watch Exclusive Videos & stay updated!
ضلع اوکاڑا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک
"OkaraPoint" Digital Media Network. 🎙️

Photos from OkaraPoint Digital's post 12/05/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ہیڈ گلشیر بصیرپور، تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں پیش آنے والا افسوسناک حادثہ پورے علاقے کو سوگوار کر گیا، جہاں ایک گاڑی نہر میں جا گری۔ گاڑی میں سوار چار افراد میں سے ایک ننھا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جبکہ تین افراد گاڑی میں ہی پھنس گئے۔

دو روز تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد گاڑی کو نہر سے نکالا گیا، جس کے اندر سے تینوں افراد کی میتیں برآمد ہوئیں۔ یہ دردناک سانحہ ہر آنکھ کو اشکبار کر گیا۔

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی،
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔۔۔

اس سانحے کے بعد وہ ننھا بچہ اپنی پوری فیملی سے محروم ہو کر تنہا رہ گیا، مگر یقیناً اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا۔
اللہ پاک اس معصوم بچے کو صبرِ جمیل، ہمت اور اپنی خاص حفاظت عطا فرمائے، اور مرحومین کی کامل مغفرت فرما کر ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
#حادثہ

#بصیرپور
#دیپالپور
#اوکاڑہ





Mian Zeeshan Manzoor Wattoo

22/04/2026

🚑 Free Medical Camp in Our Village | Senior Doctors Visit | Free Checkup & Medicine for Patients ❤️

الشفاء فری میڈیکل کیمپ ہر سوموار اوکاڑا کے مختلف دیہاتی علاقوں میں باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس فلاحی مہم میں سینئر اور مستند ڈاکٹرز مریضوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کرتے ہیں۔
خصوصی طور پر اُن افراد کا خیال رکھا جاتا ہے جو کسی مجبوری کے باعث کیمپ تک نہیں پہنچ سکتے، جیسے بزرگ، معذور اور کمزور افراد۔ ایسی صورت میں میڈیکل ٹیم خود اُن کے گھروں تک جا کر ان کا چیک اپ کرتی ہے تاکہ کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے۔
کیمپ کے دوران مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ ضرورت مند افراد کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے تاکہ وہ بہتر علاج حاصل کر سکیں۔
اس مہم کا بنیادی مقصد بلا معاوضہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند افراد کا سہارا بنیں۔
❤️ انسانیت سب سے پہلے | فری میڈیکل کیمپ | سماجی خدمت

05/03/2026

46/2l Okara Qari Samiullah Naqshbandi Part 24

Want your business to be the top-listed Media Company in Okara?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Okara
53600