EHMAD AFAQ
02/11/2025
صوبائی کابینہ خیبر پختونخوا کی نوٹفیکشن جاری
وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر محکمہ ایڈمنسٹریشن نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
02/11/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون😢
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ انتہائی خوبصورت شخصیت قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ ولد میجر قاضی احمد سید ساکن عشریت، حال مقیم گولدور چترال ہم میں نہیں رہے۔ وہ دل کے دورے (ہارٹ اٹیک) کے باعث آج انتقال فرما گئے۔
یہ سانحہ نہ صرف خاندان قاضی کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک گہرے دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر گولدور چترال میں ادا کی جائے گی۔ دکھ کے اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
02/11/2025
۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کی بندش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بغیر اطلاع سات سے آٹھ گھنٹے تک صحت کارڈ سروسز کی معطلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صحت کارڈ سروسز کی بحالی کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ کیا تاکہ صورتحال کا خود جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی ادویات کی ہمہ وقت دستیابی اور سہولیات کی بہتری یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔ صحت کارڈ کے تحت بلا تعطل علاج معالجے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہو چکے ہیں، لہٰذا علاج معالجے کی ایک لمحے کی معطلی بھی ناقابلِ برداشت ہے۔
شہباز شریف کا دورہ چترال ۔
اصل مقصد کیا تھا ؟
جواب سنئیں پیر چترالی استاد کی زبانی 🖤
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Nowshera
771200