Cricket Updates
11/06/2026
🏏 **گاؤں کرور کی نمائندہ ٹیم "عباسی کلب کرور لیجنڈز" لیجنڈ لیگ کرور اریاڑی 2026 میں شرکت کے لیے تیار!** 🏏
بتاریخ **14 جون 2026 بروز اتوار**، بمقام **ہائی سکول کرور گراؤنڈ**، گاؤں کرور کی نمائندہ ٹیم **عباسی کلب کرور لیجنڈز** لیجنڈ لیگ کرور اریاڑی 2026 میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ٹیم کی قیادت **عمر عباسی** کریں گے، جو ٹی ایس ایل میں **کوہسار یونائیٹڈ** کے نام سے بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد علاقے کے پرانے، تجربہ کار اور مایہ ناز کرکٹ کھلاڑیوں کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، پرانی یادوں کو تازہ کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
تمام کرکٹ شائقین، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ گراؤنڈ میں تشریف لا کر اپنی پسندیدہ ٹیم **عباسی کلب کرور لیجنڈز** کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور اس یادگار کرکٹ میلے کا حصہ بنیں۔
❤️🏏 **کرکٹ، دوستی، بھائی چارے اور سنہری یادوں کا خوبصورت سنگم!** 🏏❤️
11/06/2026
اناؤنسر خورشید بلا کو ہارٹ اٹیک ھوا ھے کارڈیالوجی ہسپتال راولپنڈی میں ایڈمٹ ہیں سب بھائیوں سے دعا کی
اپیل
11/06/2026
عباسی کلب جیلانی ❤️
سپر 12 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بمقام جیلانی گراؤنڈ بہارہ کہو
اناؤنسرخورشیدبلاکوہارٹ اٹیک ہواھےکارڈیالوجی ہسپتال راولپنڈی میں ایڈمٹ ہیں
اللہ پاک صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین
11/06/2026
Bad News For Cricket fans 💔
سائن کرکٹ گراؤنڈ مری کی بربادی: کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے ایک دلدوز خبر!
ضلع مری کا سب سے خوبصورت اور دلکش سائن کرکٹ گراؤنڈ، جو ہر سال شاندار سائن پریمیئر لیگ کا میزبان بنتا تھا اور جہاں نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی ہوتا تھا، آج انتہائی بے بسی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
انتہائی افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ اس خوبصورت کھیل کے میدان کو اب ایک کھیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وہ پچ جہاں مقامی ٹیلنٹ اپنے جوہر دکھاتا تھا، اور وہ باؤنڈری لائنز جہاں تماشائیوں کا ہجوم تالیاں بجاتا تھا، آج وہاں ہل چلائے جا رہے ہیں۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے:
"جب کرکٹ کے میدان آباد ہوتے ہیں، تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔"
لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے والے اس شاندار میدان کو اجاڑ کر کرکٹ کے متوالوں کے دلوں کو گہرا زخم دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ہماری نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ایک بنے بنائے اور رونق افروز گراؤنڈ کو ختم کر دینا کسی المیے سے کم نہیں ہے۔
ہم اعلیٰ حکام، مقامی انتظامیہ اور کھیل کے سرپرستوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں:
خدارا!س ظلم کا نوٹس لیں۔ سائن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخی اور کھیلوں کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور اسے فوری طور پر بحال کر کے دوبارہ آباد کیا جائے، تاکہ مری کے نوجوان ایک بار پھر اپنے پسندیدہ میدان میں بلا تھام کر اتر سکیں
10/06/2026
ہمارے بہت پیارے بھائی راجہ وقاص دھنیال فخرے مہنگل ،راجہ سبیل دھنیال چکہ،راجہ سہیل نواز بہک کو لاہیو کوریج کیلئے سٹینڈ اسپانسر کرنے پہ شکریہ ۔۔۔
ایڈمن کرکٹ اپڈیٹس پیج ۔ راجہ عاطف منیر
شہزادہ بھائی ۔ کامی سربہ ❤️
08/06/2026
Congratulations Champion🏆 Friends 11 Lakot Numble congrats🥳🎉👏
کیری سپر لیگ سیزن 4
سپر 6 آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ
کاروان کرکٹ گراونڈ لوہر ٹوپہ
08/06/2026
رنر اپ ٹیم ۔ اویس کلب اریاڑی ❤️
سپر 12 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بمقام ماہ نہ ڈھیر یوسی کرور
08/06/2026
چیمپئنز 🏆
فرینڈز کلب موڑی ٹیم کیپٹن راجہ عمیر میری سربہ
سپر 12 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بمقام ماہ نہ ڈھیر یوسی کرور
Click here to claim your Sponsored Listing.