Hammer and Bricks.
Hammer and Bricks Corporation is brainchild of Dr. Muhammad Faisal Jhandir who is a physician in Canada. He started this organization in order to protect the environment while tackling suffering, many diseases and poverty at the same time. Hammer and Bricks Corporation is trying to achieve this goal by promoting solar cooking. Solar cooking is the only method which can solve the top 10 problems Wo
11/05/2025
مال_پورا
اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
سوجی 1/2 کپ
انڈے 2عدد
دودھ ڈیڑھ کپ
چینی ڈیڑھ کپ
زردے کا رنگ آدھاچائے کا چمچ
گھی تلنے کے لئے
ترکیب:
پہلے بڑے پیالے میں 2عدد انڈے پھینٹیں
اور ان میں آدھا چائے کا چمچ زردے کا رنگ شامل کردیں
اب آہستہ آ ہستہ ڈیڑھ کپ میدہ، آدھا پیالی سوجی اور ڈیڑھ کپ چینی ڈالتے جائیں۔
پھر تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں اتنا دودھ ڈالیں کہ گاڑھا آمیزہ بن جائے اب اسے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ گرم کریں۔
شیلو فرائی کرنے سے پہلے آمیزے کو دوبارہ پھینٹ کر دیکھ لیں
کہ وہ پکوڑوں کے آمیزے سے پتلا ہو۔ورنہ تھوڑا سا دودھ مزید ڈال دیں۔
اس کے بعد آدھی پیا لی آمیزہ لے کر ہاتھ کو گھماتے ہوئے گرم گھی میں ڈالیں۔
جب وہ ایک طرف سے سک جائے تو اسے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے گولڈن کرکے نکالیں
اور گرم گرم مال پورے ربڑی کے ساتھ سرو کریں
آپ بنا چینی کے آمیزہ بنا کر چینی کا شیرہ بنا کر اس میں
مال پورہ ڈپ کر کے بھی بنا سکتی ہیں۔
09/05/2025
لاہوری مٹن پائے بنانے کی مکمل ترکیب
اجزاء:
مٹن کے پائے: 4 عدد (صاف شدہ)
پیاز: 2 عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
دہی: 1 کپ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، لونگ، بڑی الائچی): 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ: 2 عدد (چیری کٹی ہوئی)
تازہ دھنیا: حسبِ ضرورت (باریک کٹا ہوا)
ادرک: باریک لمبے قتلے (گارنش کے لیے)
گھی یا تیل: 1 کپ
ترکیب:
پائے اُبالنا:
پائے کو اچھی طرح دھو کر دیگچی میں ڈالیں۔
اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پائے ڈھک جائیں۔
لہسن، ادرک کا پیسٹ، نمک، اور تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر درمیانی آنچ پر 3 سے 4 گھنٹے تک اُبالیں تاکہ پائے اچھی طرح گل جائیں اور شوربہ تیار ہو جائے۔
مسالہ تیار کرنا:
ایک پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں، اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
اب اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔
اس کے بعد لہسن، ادرک کا پیسٹ شامل کر کے مزید 1 منٹ تک بھونیں۔
پھر اس میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔
اب دہی شامل کر کے مصالحے کو اچھی طرح پکائیں یہاں تک کہ گھی اُوپر آ جائے۔
پائے شامل کرنا:
اُبلے ہوئے پائے شوربے سمیت مصالحے میں ڈال دیں۔
اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر مزید 30 سے 40 منٹ تک دم پر رکھیں تاکہ مصالحہ پاؤں میں اچھی طرح رَچ جائے۔
آخر میں:
گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ شامل کر کے چند منٹ پکائیں۔
تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ادرک کے باریک لمبے قتلے ڈال کر گارنش کریں۔
پیش کرنے کا طریقہ:
لاہوری مٹن پائے کو گرم گرم تندوری نان یا کلچے کے ساتھ پیش کریں۔
چاہیں تو ساتھ میں لیموں کے قتلے اور اچار بھی رکھیں..۔
01/05/2025
قدرتی طریقے سے ٹائمنگ میں اضافہ کرنے کا طریقہ ۔ ۔ ۔ ۔100 فیصد آزمودہ
لازوال نسخہ جات اور کشتہ جات ڈھونڈنےکی بجائے صرف ایک مرتبہ یہ سادہ طریقہ آزما کردیکھیں ۔۔ ۔ ۔ لیجئے مردانہ طاقت مں اضافہ کی 100 فیصد گارنٹی کا نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
صرف مردانہ طاقت میں اضافہ ہی تمام مسائل کا حل نہیں بلکہ اچھی صحت , ذہنی سکون اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے تصور کے بغیر ہماری زندگی نا مکمل ہے۔ہر قسم کی کمزوریوں سے نجات اور پاک و صاف صحت مند زندگی گزارنے کی اس خواہش کی تکمیل ہو سکتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے ۔ ۔ ۔ ۔ بس آپ تھوڑی سی ہمت دکھائیں۔ ۔اگر آپ واقعی ہی اپنی زندگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔توصرف یہ پانچ چیزیں چھوڑ دیں اوران پانچ چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ اس راستہ پر چلنے سے آپ مردانہ امراض کے علاوہ ، دیگر بہت سے مسائل سے بھی نجات حاصل کرلیں گے۔ انشاءاللہ
اگر ہو سکے تو آج سے ہی ان پر عمل کرنے کا ارادہ کر لیں
1۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کھجور، شہد، انجیر، زیتون اور دہی استعمال کرنے والا مردانہ کمزوری کا شکار ہو ،مہنگے نسخے تلاش کرنے کی بجائے ان غذاؤں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں اور پھر دیکھیں نظارے ۔ ۔ ۔ ۔ قدرتی طریقے سے ٹائمنگ میں اضافہ کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہی ہے۔ ان پانچ چیزوں کو آپ اس طریقہ سے استعمال کر سکتے ہیں۔
صبح خالی پیٹ ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک یا دو چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔ کچھ دیر بعد دہی کے ساتھ روٹی کھا لیں(پراٹھا نہ کھائیں) ۔ اگر دہی کے ساتھ روٹی نہیں کھانی تو خشک ایرانی کھجور کے سات تا دس دانے اور ایک گلاس دودھ کا ناشتہ کر لیں ( کھجور اور دودھ کا استعمال وزن میں اضافہ بھی کرے گا اس لئے روزانہ آدھ گھنٹہ چہل قدمی ضرور کریں)۔روٹی کے لئے فائن آٹے کی بجائےچکی کاآٹا استعمال کرنے کی عادت اپنائیں ۔صبح چائے پینے کو دل کرے تو پی سکتے ہیں۔
2۔ دوپہر کا کھانا چھوڑ دیں اس کی بجائے امرود، کیلا یا اپنا کوئی بھی پسندیدہ پھل کھا لیں یا سلاد مثلا گاجر، مولی، پیاز،کھیرا وغیرہ کھا لیں ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک دن سلاد کھا لیں اور دوسرے دن پھل کھا لیں۔پھل کھائیں یا سلاد لیکن روزانہ دوپہر کے وقت ایک گرام ادرک کا ٹکڑا اور تین دانے انجیر کے ضرور استعمال کریں۔جب سلاد کھانے لگیں تو اس میں کلونجی کے سات دانے شامل کر لیں۔سلاد اور پھل کا استعمال آپ کو معدے کی گرمی سے بچائے گا۔ ادرک اور انجیر آپ کے معدے کے تمام مسائل حل کر دیں گے اور قبض نہیں ہونے دیں گے اور جس کا معدہ ٹھیک ہو اور قبض کا مسئلہ نہ ہو وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہو ہی نہیں سکتا۔
3۔ رات کا کھانا ضرور کھائیں اور کھاناسونے سے دو گھنٹے پہلے یا کم از کم ایک گھنٹہ پہلے کھائیں، سونے سے پہلے ایک یا دو چمچ زیتون کا تیل پی لیں۔ غیر شادی شدہ افراد کے لئے صرف زیتون کا ایک چمچ ہی کافی ہے۔زیتون کے تیل کے ہزاروں فائدے ہیں اس پر بدی میں تفصیل سے بات ہوگی۔
4۔ مردانہ طاقت میں اضافہ کے لئے روزانہ آدھ گھنٹہ چہل قدمی یا ہلکی ورزش بہت ضروری ہے اور اگر آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کر لیں تو اس سے آپ کی ورزش کی کمی بھی پوری ہو سکتی ہے۔
5۔ نا مانوس اور نئے خیالات پر عمل کرنا ہمیں بہت مشکل لگتا ہے۔ آج اس سوچ کو بھی بدلیں اور یوگا کے بارے میں سنجیدگی سے معلومات حاصل کریں اور یوگا کے وہ "آسن" جو مردانہ قوت میں اضافہ کرتے ہیں ان کو کرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ لوگ کیا کہیں گے اس چکر سے باہر نکل آئیں۔ یوگا کے بارے میں معلومات اور ویڈیوز آپ کو گوگل اور یوٹیوب سے مل جائیں گی۔
کیا آپ ان پانچ چیزوں کو چھوڑ سکتے ہیں
1۔ ٹھنڈا پانی یا کولڈڈرنک پینا چھوڑ دیں ۔ کھانے کے ساتھ یا پیاس کی صورت میں ہمیشہ نیم گرم پانی پیئں۔
2۔ فاسٹ فوڈ، نان اور بازاری تنور کی روٹی ، بیکری میں تیار ہونے والی اشیاء اور تلی ہوئی چیزیں کھانا چھوڑ دیں ۔
3۔ کچی یا جلی ہوئی روٹی نہ کھائیں، گھر میں کھانا جیسا بھی پکا ہو صبر شکر کر کے اورچپ کر کے کھا لیں ، تماشا لگانا چھوڑ دیں۔
4۔اولاد، بیوی، رشتہ دار، دوستوں ، اہل محلہ اور انسانوں کی غلطیوں پر ان کے ساتھ جھگڑا یا بحث کرنا چھوڑ دیں۔ معاف کرنا شروع کردیں۔
5۔ اپنے فرائض اور معاملات میں گڑبڑ کرنا اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، سچ کا دامن تھام لیں ۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں آئے کہ ان پانچ چیزوں کو چھوڑنے کا" بھاشن "دینے کی کیا ضرورت تھی اور ان کا مردانہ قوت کے ساتھ کیا تعلق بنتا ہے تو محترم عرض یہ ہے کہ غصہ، جھوٹ ، ذہنی پریشانی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے صرف نفسیاتی اور معاشرتی ہی نہیں جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ میری ان باتوں کی سمجھ آج نہیں تو کل آ جائے گی۔ آپ ایک با ر ان کو چھوڑنے کی کوشش کر کے دیکھیں ۔ انشاءاللہ آپ کو ہر حوالے سے فائدہ ہی ہوگا۔
نوٹ: شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ان غذاؤں کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.