Multan Is Best
Multan is known as the City of Sufis or City of Saints and Madinat-ul-Auliya because of the large number of shrines and Sufi saints from the city. It is the birthplace of Fariduddin Ganjshakar (popularly known as "Baba Farid"), recognized as the first major poet of the Punjabi language. Multan is located in a bend created by five rivers of central Pakistan. The Sutlej River separates it from Bahaw
شکریہ ملتان،
الحمدللہ ہمارے پیج کی پوسٹ سے بچے کے والدین مل گئے شکر الحمدللہ۔
اپنے بچوں کا خیال رکھا کریں۔ اور کوئی لاپتہ بچہ ملے تو فوراً 15 کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن میں پہنچا دیں اور تمام تفصیلات اور فوٹو کے ساتھ ہمیں بھیجیں۔
07/06/2026
مزار عبداللہ شہید نگانہ، گورستان نگانہ درانہ ملتان:
ملتان پبلک اسکول روڈ پر اقبال گیٹ سے ڈی ایچ اے کی جانب داخل ہوں تو چند سو میٹر کے فاصلے پر بائیں جانب ایک خاموش مگر تاریخ سے بھرپور قدیم قبرستان واقع ہے۔ یہ موضع نگانہ درانہ میں نگانہ خاندان کا آبائی قبرستان ہے، جہاں حضرت عبد اللہ شہید نگانہ کا مزار بھی موجود ہے۔
مزار کے اندر دو پختہ قبریں ہیں جن کے سرہانے ملتانی کاشی ٹائلیں نصب ہیں، مگر ان پر صرف بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور کلمہ طیبہ درج ہے، صاحبِ مزار کے نام تحریر نہیں۔ قبرستان میں اکثر قبور نگانہ برادری کی ہیں۔ متعدد قدیم قبور بھی موجود ہیں جن پر خوبصورت ملتانی کاشی کا کام آج بھی ماضی کی جھلک دکھاتا ہے۔ بعض قبور کم و بیش سو سال پرانی محسوس ہوتی ہیں۔
یہ مقامات صرف قبرستان نہیں بلکہ ہماری تہذیبی، روحانی اور تاریخی یادگاریں ہیں، جنہیں محفوظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
اگر کسی دوست کے پاس حضرت عبد اللہ شہید نگانہ کے بارے میں مستند معلومات موجود ہوں تو ضرور آگاہ فرمائیں۔
✍️ ڈاکٹر سید مزمل حسین
وسیب ایکسپلورر
07/06/2026
یہ ہے ستھرا پنجاب۔
متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود نا واسا والے بات سن رہے ہیں اور سی ایم پورٹل پر بھی شکایت کی مگر کوئی سنوائی نہیں۔
ایڈریس: سمیجہ آباد 20 فٹی روڈ اللہ والی مسجد والی گلی۔ ملتان۔
03116106103
ہماری ملتان انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو حل کروایا جائے۔
Commissioner Multan
Deputy Commissioner Multan
Click here to claim your Sponsored Listing.