Khanzada Traders
08/11/2024
کچھ لوگ سموگ کی سنگین صورتحال کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کا مذاق اڑا رہے ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھنے کے بجائے اُنہیں بازاروں میں گھما رہے ہیں، جو کہ ان معصوموں پر ظلم ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ معقول اور سمجھدار لوگ بھی زہریلی فضا کے نقصانات کو سمجھنے کے بجائے جہالت بھرا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
سموگ نہ صرف سانس کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ دمہ، پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کے امراض کو بھی جنم دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق سموگ والے علاقوں میں بچوں کی ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے، اور ایسے علاقوں میں رہنے والے افراد کی اوسط عمر میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ، سموگ میں موجود ذرات سانس کے ساتھ خون میں شامل ہو کر جسم کے ہر حصے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
خدارا اپنے اور اپنے بچوں پر رحم کریں، اور جس وجہ سے سکول بند کئے گئے ہیں، اُس کی سنجیدگی کو سمجھیں۔ یہ وہ مہلک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے چین جیسے ملک میں بھی سکول بند کئے جاتے ہیں۔ زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اس بات کو سمجھیں اور اپنے پیاروں کے لیے بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے لیے حفاظتی اقدامات کریں.
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین
07/09/2024
بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت،امدادی رقوم کی ادائیگی سے متعلق سوالات کےجوابات جانئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،سینیٹر روبینہ خالد سےلائیوای-کچہری میں مورخہ 09 ستمبر 2024 بروز پیر دن 11:30بجے سے لے کر 12:30بجے تک درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
051-9246421
05/09/2024
عرب کا ایک امیر آدمی جرمنی پڑھنے کیلئے گیا۔
ایک مہینہ پڑھنے کے بعد اس نے اپنے باپ کو خط لکھا اور اسے بتایا:
"بابا ، برلین بہت خوبصورت شہر ہے اور لوگ میرے ساتھ اچھے ہیں ، لیکن مجھے شرم آتی ہے جب میں یونیورسٹی میں رینج روور میں جاتا ہوں جبکہ میرے بہترین استاد ٹرین سے آتے ہیں۔"
کچھ دنوں بعد اسے اپنے باپ کا خط ملا جس کے ساتھ دس ملین ڈالر کا چیک بھی تھا۔ اس نے خط پرھا:
"میرے بیٹے ہمیں انگریزوں کے سامنے شرمندہ نہ کرو اپنے لئے ٹرین خرید لو۔😌
01/09/2024
ٹریفک پولیس کی وین ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے پیر (2024-09-02) کو بی سی جی چوک رائل ریذیڈینسی ہوٹل پلازا میں موجود ہوگی جو موقع پر ہی بائیک کا لائسنس فراہم کرے گی۔آئی کارڈ ساتھ لایں اور فیس ادائیگی کے بعد اسی وقت موقع پر بائیک کا لائسنس حاصل کریں
Click here to claim your Sponsored Listing.