E-Zone Services
پہلے فائلر کی دو کیٹگری تھی. فائلر اور نان فائلر اب اس میں تیسری قسم کو متعارف کروایا گیا ہے لیٹ فائلر جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اپنی ٹیکس ریٹرن دیرسے جمع کرواتے ہیں تو آپ کے فائلر کے سٹیٹس کے ساتھ لیٹ لکھا ہوگا.
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی اخری تاریخ 14 اکتوبر 2024 مقرر کی ہے جس میں ہرگز توسیع نہ ہوگی .
اگر کوئی 14 اکتوبر 2024 سے پہلے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کرواتا ہے یا اس تاریخ تک فائلر ہوتا ہے تو 1 مارچ 2025 کو اس کے سٹیٹس سے لیٹ فائلر کا لفظ ختم ہو جائے گا.
اگر کوئی مقررہ تاریخ سے پہلے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتا تو اس کا سٹیٹس 18 ماہ یعنی 1 مارچ 2026 تک لیٹ فائلر رہے گا.
اپنے آپ کو لیٹ فائلر اور نان فائلر کی کیٹگری سے بچنے کے لیے 14 اکتوبر 2024 سے پہلے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروا لیں .
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر آپ فائلر ہیں تو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر آپ کو 3 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور اگر آپ لیٹ فائلر ہیں تو آپ کو 6 فیصد ٹیکس دینا پڑتا ہے .
29/09/2024
حکومتِ پاکستان نے یہ طے کر لیا ہے کہ فائلر اور نان فائلر کی ٹرم ختم کرنی ہے۔ مطلب کوئی نان فائلر نہیں رہے گا۔ سب کو فائلر بننا ہوگا۔
عام طور پر عوام الناس میں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ فائلر بننے کا مطلب ہے ٹیکس دینا۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ فائلر بننے کا مطلب ہے کہ پہلی بار اپنے تمام اثاثہ جات کو ڈیکلیئر کرنا، اور پھر ہر سال اُن میں کمی بیشی کو ظاہر کرنا۔ اور اپنی سالانہ آمدن اور اخراجات کو ظاہر کرنا۔ اگر وہ سالانہ آمدن قابلِ ٹیکس ہے تو اس کا ٹیکس ادا کرنا۔
یاد رہے کہ ہم نان فائلر ہونے کی صورت میں جائداد کی خرید وفروخت پر 4 گنا زائد ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں، ملازمین اپنا پورا ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں، بینک منافع پر ڈبل ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں، بینک ٹرانزیکشنز پر فالتو ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ تو پھر ہم فائلر کیوں نہیں بن جاتے ؟؟؟؟؟
اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیئے اعتماد کے ساتھ رابطہ کریں۔ اپنے کلائنٹس کو مطمئن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
0316 6516836
27/09/2024
صرف ایک فون کال پر فائلر بنیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا تاکہ ٹیکس کمپلائنس کو بڑھایا جا سکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جا سکے، نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر دیا جائے گا۔
ابتدائی پابندیوں میں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ) شامل ہیں۔
حکومت نان فائلر کیٹیگری کو ختم کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ افراد جو پہلے ان لین دین پر ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کے لیے ایک معمولی فیس ادا کرتے تھے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔
19/09/2024
صرف ایک فون کال پر فائلر بنیں۔آخری تاریخ 30 ستمبر 2024
17/09/2024
15/09/2024
صرف چند دن باقی
26/08/2024
اب ہو گا سب کا شمار۔۔۔
پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت صوبہ بھر میں خوشحالی سروے کا آغاز۔
اطلاع عوام الناس ۔
اب ہوگا سب کا شمار
Punjab socio economic registry(PSER)
میں اپنا اندراج کرائیں
کسان کارڈ ،ہمت کارڈ ، سولر پینل،بچوں کے وظائف،رمضان پیکج اور پنجاب کے سطح پر تمام دی جانے والی امداد اب صرف اسی رجسٹریشن پر منحصر ہے اگر اپ کسی بھی امداد حقدار بننا چاہتے ہیں تو اس میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہے کیونکہ آیندہ آنے والی تمام امداد صرف اور صرف PSER کی بنیاد پر ہی ممکن ہوگی03166516836
اطلاع: PSER رجسٹریشن کے کاغذات
اگر مستحق افراد رجسٹریشن کے لیے ہمارے پاس آئیں تو مندرجہ ذیل کاغذات ہمراہ ساتھ لائیں۔
1- گھرانے کے سربراہ کا شناختی کارڈ
2- ذاتی شناختی کارڈ
3- بیوی کا شناختی کارڈ
4۔ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کا شناختی کارڈ
5۔ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم
6۔ آمدن ، زمین/جائداد، گھر کے افراد کی تفصیل ،
مزید معلومات کیلیے رابطہ کریں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60600