Engr.Maria Akram
28/04/2026
کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جنہیں دوبارہ جینے کو دل بےتاب رہتا ہے—وہ لمحے جن میں زندگی کو واقعی محسوس کیا جاتا ہے۔
یونیورسٹی لائف بھی کچھ ایسی ہی ہوتی ہے… خاص طور پر پیپرز سے پہلے کی وہ ٹینشن—"کچھ آتا نہیں، کچھ یاد نہیں"، "تمہیں کتنا آتا ہے؟"، اور پھر وہی جملہ: "میں نے تو ایک لفظ بھی نہیں پڑھا!"
اور جیسے ہی پیپر ختم ہوتا ہے، ایک نئی کہانی شروع ہو جاتی ہے—
"یہ بھی آتا تھا، وہ رہ گیا، اس سوال کا جواب تو کچھ اور تھا، میں نے تو ایسے لکھ دیا!"
پھر کیفے جانا، دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق، اور ان لمحوں کو دل بھر کے جینا… واقعی، یہ سب یادیں زندگی کا حسین حصہ بن جاتی ہیں۔
اب جب جاب، بچوں اور فیملی کے ساتھ پڑھنے کا مرحلہ آتا ہے تو بظاہر مشکل لگتا ہے، مگر حقیقت میں ایسا نہیں۔ اگر ساتھ دینے والا، سمجھنے والا شریکِ حیات ہو، تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔
ایک استاد ہونے کے ناطے میرا ماننا ہے کہ سیکھنے کا جذبہ کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔ آگے بڑھنے کی لگن، حوصلہ، اور خود کو بہتر بنانے کی خواہش ہی انسان کو کامیاب بناتی ہے۔ وہی استاد کامیاب ہوتا ہے جو وقت کے ساتھ چلتا ہے، اپنی تعلیم کو نکھارتا ہے، اور خود کو مسلسل بہتر کرتا رہتا ہے۔
آئیں، ایسے ذہن تیار کریں جو صرف دنیا کو نہ سمجھیں بلکہ اسے نئی سوچ اور خوبصورت خواہشات سے روشناس کروائیں۔
خوش رہیں، اور خوشیاں بانٹیں
Article and it’s type
Definite and indefinite
Engr Maria Akram fans
Tips for board answer sheet
Higher Education Commission, Pakistan
fans
Homographs
fans
Mandatory vs compulsory
17/03/2026
Mandatory vs compulsory
TikTok · Engr.Maria Akram 📚 Check out Engr.Maria Akram 📚’s video.
سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے زیادہ تر طلبہ لوئر مڈل کلاس خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کے والدین دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ ان کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں اور زندگی میں آگے بڑھ سکیں ان طلبہ کے پاس شاید مہنگی کتابیں، جدید لیبارٹریاں یا بڑی سہولیات نہ ہوں،لیکن ان کے دلوں میں بڑے خواب ضرور ہوتے ہیں۔
ان میں سے کوئی ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتا ہے تاکہ غریب مریضوں کا علاج کر سکے۔کوئی انجینئر بننا چاہتا ہے تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔کوئی استاد بننا چاہتا ہے تاکہ علم کی روشنی دوسروں تک پہنچا سکے۔اور کچھ طلبہ فوج میں جا کر اپنے وطن کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔
یہ طلبہ جانتے ہیں کہ ان کا راستہ آسان نہیں ہے۔
مگر وہ ہمت نہیں ہارتے۔ وہ محنت کرتے ہیں، تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک دن یہی سرکاری اسکول کے طلبہ کامیاب ہو کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کریں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
کیونکہ خواب صرف امیروں کے نہیں ہوتے،
خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کا حق ہر بچے کو ہے
Concept of convert degrees into minutes and seconds
Engr.Maria Akram Engr Maria Akram M4maths National Science & Maths Quiz
Click here to claim your Sponsored Listing.
26/03/2026