Latif Auto

Latif Auto

Share

02/08/2024

ملتان: پچھلے کچھ دن سے 9 نمبر چونگی، دولت گیٹ،چوک کمہاراں والا اور سیداں والے بائی پاس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کا ناکہ لاگا ہوتا ہے اور وہ تقریباً ہر موٹر سائیکل سوار، رکشہ اور لوڈر رکشہ کو روک کر کچھ بھی پوچھے بنا لائسنس یا رجسٹریشن کارڈ مانگتے ہیں اور فوراً 2000 کا چلان کر دیتے ہیں یہ بھی نہیں دیکھتے کے وہ اتنی مہنگائی میں یہ بھر بھی سکتا ہے کہ نہیں اور ساتھ ایک جاز کیش والا لڑکا بھی بٹھایا ہوا ہے وہ اس چالان کو بھرنے کے لیے 100 روپے اوپر لیتا ہے یعنی 2100 روپے لیتا ہے۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ یہ آج اور ابھی بھر دو نہیں تو 2 دن بعد آپکی سواری بند کر دی جائے گی۔

یہ ظلم کب تک چلے گا؟؟؟ ایک مزدور جس کی آمدنی 1000 ہو وہ 2100 کا چالان بھرے؟ گھر کیا لے کے جائے ؟؟

خدا کے لیے کوئی تو شرم کریں۔ ہماری ملتان سٹی ٹریفک آفیسر اور اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ کی جائے کہ قانون کی خلاف ورزی پرچالان کریں مگر 200 سے 500 تک کر لیں اور ظلم یہ کے فوراً بھرو۔

*صوبے اور ملک میں اعلیٰ حکام زندہ ہیں تو نوٹس لیں، 🙏🏻🙏🏻

02/02/2024

ہمارے رویے

ستر کی دہائی میں اسلام آباد لال کوارٹرز نئے نئے بنے تھے۔
یہاں گیس مفت تھی۔
نصف صدی گزر چکی ہے لیکن میرے ذہن پر نقش ہے کہ ماچس کی تیلی بچانے کیلئے مکین چوبیس گھنٹے چولہا جلائے رکھتے تھے۔

اب چلتے ہیں آفیسرز کالونی اینگرو رحیم یار خان۔
بجلی مفت تھی اور بیگمات تین چار دن بھی گھر سے جاتی تھیں تو
اے سی آن کرکے جاتی تھیں تاکہ
واپسی پر گھر ٹھنڈا ملے۔

غریب اور امیر دونوں کے رویے آپ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
دونوں میں کوئی مبالغہ نہیں۔

اب آئیں جرمنی کے اس ریسٹورنٹ میں جہاں کچھ پاکستانی ڈھیر سارا کھانا منگوا کر
آدھا چھوڑ کر نکلنے لگتے ہیں تو ایک خاتون گاہک روک کر پوچھتی ہیں کہ اگر کھانا نہیں تھا تو اتنا منگوایا کیوں؟
پاکستانی جواب دیتے ہیں کہ
ہم نے پیسے دیے ہیں آپ کو کیا تکلیف ہے ؟

وہ پولیس کو کال کرتی ہیں۔
بوتل کے جن کی طرح پولیس آفیسر بہت جلد پہنچ جاتا ہے۔
پولیس آفیسر ساری بات سن کر ان پاکستانیوں کو پچاس یورو جرمانہ کرتا ہے اور جو الفاظ بولتا ہے کاش ہمارے ذہنوں پر بھی نقش ہوجائیں۔
اس نے کہا:
پیسہ تمہارا ہے لیکن وسائل معاشرہ کی امانت ہیں اور تمہیں انہیں ضائع کرنے کا کوئی حق نہیں ۔

سارا الزام حکمران اور طاقتور طبقوں پر رکھ کر ہم بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
ہمیں اپنے گریباں میں بھی جھانکنا ہوگا۔

منقول

Telephone

Website

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 19:00
Wednesday 10:00 - 19:00
Thursday 10:00 - 19:00
Saturday 10:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 19:00