Multan News
07/06/2026
*شانگلہ؛ مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے، 6 جاں بحق*
شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، تاہم افسوسناک واقعے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ گھر کے مالک کی شناخت فضل داد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق بچوں میں ناظرہ بی بی عمر 14/15سال، سمیرا بی بی عمر 13/14 سال، رضوان عمر 4/5 سال، نایاب عمر 7/8 سال، حیا نور عمر 4/5 سال اور عمیرا عمر 12/13سال شامل ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
60000