Up to date
12/11/2025
💔 “ عورت سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر اپنے شوہر سے دُور ہورہی ہے…”
کبھی سوچا ہے؟
آج کی عورت کے پاس سب کچھ ہے —
گھر، سہولت، محبت، اور ایک شوہر جو اسے خوش دیکھنا چاہتا ہے…
پھر بھی وہ خوش کیوں نہیں؟
کیونکہ اب اُس کے خواب اُس کی حقیقت سے نہیں،
سوشل میڈیا سے بنتے ہیں۔
جہاں ہر تصویر میں زندگی پرفیکٹ لگتی ہے،
جہاں ہر جوڑا ہنستا ہے،
جہاں دکھایا جاتا ہے کہ محبت صرف تحفوں، گھومنے اور بڑے اشاروں میں ہے۔
اور وہ بھول جاتی ہے کہ اصلی محبت لائکس سے نہیں، احساس سے بنتی ہے۔
اب وہ اپنے شوہر کا موازنہ اُن کہانیوں سے کرنے لگی ہے
جو اسکرین پر لکھی جاتی ہیں، حقیقت میں نہیں جیتی جاتیں۔
جب عورت شکر چھوڑ دے اور تقابل شروع کر دے،
تو رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔
شوہر اب محبت نہیں، امتحان بن جاتا ہے۔
ہر دن ایک نئی شکایت، ایک نیا مطالبہ —
اور آہستہ آہستہ محبت بوجھ میں بدل جاتی ہے۔
یاد رکھو —
سوشل میڈیا کا جوڑا کیمرے کے سامنے مسکرا رہا ہوتا ہے،
اصل زندگی میں شاید وہ بھی ٹوٹا ہوا ہو۔
مگر تمہارا شوہر، جو روز تمہارے لیے محنت کرتا ہے،
تمہاری مسکراہٹ کے لیے جیتا ہے —
وہی تمہاری دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
زندگی تب حسین بنتی ہے جب عورت شکر گزار ہو،
نہ کہ ہر دن ایک نیا تقابل کرے۔
شوہر سے مقابلہ نہیں، محبت اور احترام کرو
پھر دیکھو زندگی کیسے بدلتی ہے۔
کیونکہ عورت جب بدلتی ہے،
تو گھر کی فضا، شوہر کا چہرہ، اور رشتے کی روح — سب بدل جاتے ہیں۔
#رشتے #ناشکری
07/10/2025
الله تعالیٰ عورت کے لیے غم کیوں نہیں چاہتا؟
قرآن میں الله تعالیٰ نے بار بار عورت کو غم نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔
سورۃ القصص میں فرمایا: تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو جائے اور وہ غم نہ کرے۔
سورۃ الاحزاب میں فرمایا: تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غم نہ کریں۔
سورۃ مریم میں فرمایا: اس نے اسے آواز دی کہ غم نہ کرو۔
سورۃ القصص میں فرمایا: نہ ڈرو اور نہ غم کرو۔
قرآن کی ان آیات میں خاص طور پر عورت کو غم سے بچانے کی بات کی گئی ہے۔ کیونکہ عورت کا غم بہت گہرا ہوتا ہے، اس کے جذبات نازک ہوتے ہیں۔ غم اس کے چہرے سے رونق چھین لیتا ہے، اسے کمزور کر دیتا ہے۔
اور سائنسی طور پر بھی غم عورت کے جسم میں موجود ہارمونز پر اَثر ڈالتا ہے۔ کتنی عورتیں ہیں، جو غم کی وجہ سے ماں نہ بن سکیں۔ کتنی عورتوں کے بال جھڑ گئے۔ کتنی عورتوں کا رنگ غم کی وجہ سے زرد ہو گیا۔
اس لیے ان نازک دلوں کے ساتھ نرمی برتو۔ ماں کو سخت لفظ نہ کہو۔ بہن کے ساتھ سختی نہ کرو۔ بیوی کو نظر انداز نہ کرو۔ بیٹی کی بات سُنو، مسکرا کے جواب دو۔ اس کے دل کی خواہش پوری کرو۔ عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔ ان کے دل خوش رکھو، کیونکہ انہیں عزت صرف وہی دے سکتا ہے۔۔۔ جو خود باعزت ہو۔ اور انہیں ذلیل وہی کرتا ہے، جو خود ذلیل ہو۔
تمہیں معلوم نہیں کہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لا کر تم الله تعالیٰ کے کتنے قریب ہو جاتے ہو۔ یہی عورتیں الله تعالیٰ کے بعد تمہاری خوشیوں، تمہارے رزق، تمہارے سُکون کا ذریعہ ہیں
عورتوں کے بارے میں الله تعالیٰ سے ڈرو، ان کا خیال رکھو، ان کا مان بنو اور ان کا غم نہ بڑھاؤ۔
اِسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا
ترجمہ: عورتوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت کو سنجیدگی سے لو۔
#حوالہ:
📘 صحیح البخاری: 3331
📘 صحیح مسلم: 1468
#حیا
06/10/2025
ضرورت سے زیادہ دولت کےاصل مالک بینک ہوتے ہیں یا ریاست۔۔
فرض کریں۔۔۔آپ دس ہزار کروڑ کما لیتے ہیں اور اپنی زندگی میں صرف چند کروڑ ہی خرچ کر پائیں گے تو اصلأ آپکی دولت کے مالک بینک ہی ہوں گے۔۔
یہ بالکل ہزاروں ملےفری منٹس کی طرح ہوتےہیں، جو فون کمپنیاں آپ کو دیتی ہیں۔اتنے منٹس آپ خرچ کر ہی نہیں پاتے اور وہ ایکسپائر ہوجاتے ہیں۔
ایسے ہی ہمارے وسائل تو موجود رہتے ہیں پرہم خود ایکسپائر ہو جاتے ہیں۔۔
یہ بات تب یاد آئی جب پڑھ رہاتھا کہ عامر خان کہتے ہیں ان کی کتنی دولت ہے؟ کہاں ہے؟اس کا علم انہیں نہیں،ان کے سیکٹری کو پتہ ہوگا۔۔۔🤔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the restaurant
Telephone
Website
Address
Street 01
Multan