Pasdaran Pakistan
06/12/2022
انا للہ وانا الیہ راجعون
خطیب آل محمد ص علامہ غضنفر عباس ہاشمی بقضائے الہی انتقال فرما گئے ہیں۔ خدا تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
31/07/2022
📌شیڈول مجالس عشرہ محرم الحرام 1444ھ ملتان
پاسداران عزاء پاکستان
18/05/2021
ہم شاعر اہل بیت برادر کے دل کی اتھا گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ آپ جیسے اہل علم و دانش شخصیت نے پاسدارن عزاء کو اپنی شاعری و فن فراصت کے ذریعہ جلا بخشی۔۔۔
الفاظ کے موتی پرو کے آپ نے پاسدارن عزاء کے آئین و دستور ہی بلکہ ملت کی امنگوں کی بھی ترجمانی فرمائی ہے۔۔
ہم دعا گو ہیں بحقِ بی بی زہراء در بتول سے یوں ہی عزتیں پاتے رہیں یوں ہی ثنا خوانیِ محمدؐ و آل محمدؑ کرتے رہیں۔۔۔۔
خدا آپکو سوائے غم حسینؑ کے کوئی غم نہ دے اور یہ ثناء خوانی در بتولؑ جیسے آپ نے اپنے جدِ بزگوار سے پائی آپ کی نسلوں کاطرہ امتیاز بن کر آپ کی اولادوں میں حب علیؑ کی طرح ودیت کرتی رہے آمین۔ ۔۔۔
منجانب :
12/02/2021
"ُ *پاسداران پاکستان کے زیر اہتمام 11فروری سالگرہ انقلاب اسلامی ایران اور بلڈ کیمپ کی اسناد کی تقریب امام بارگاہ آل عباء میں منعقد کی گئی"*
پاسداران پاکستان کے زیر اہتمام 11فروری سالگرہ انقلاب اسلامی ایران اور بلڈ کیمپ کی اسناد کی تقریب امام بارگاہ آل عباء میں منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران پاکستان کے مرکزی صدر برادر مرزا وجاہت علی نے کہا کہ
"ایران اس وقت استعماری طاقتوں کے مدمقابل استقامت کا استعارہ بن چکا ہے
*آج 11فروری کو ملت ایران* 2500 *سالہ شہنشائیت* کے خاتمے اور انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرے کاجشن منا رہی ہیں۔ ایران کی عوام کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو وہاں سے مار بھگایا *مزید مرکزی صدر* کا کہنا تھا کہ اس وقت سے تمام مغربی طاقتیں اس انقلاب کو ختم کرنے کے لیے ہر فورم پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن الحمد للہ آج تک یہ انقلاب اپنے مکمل آب و تاب کے ساتھ باقی ہے اور استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ در اصل امام خمینیؒ نے یہ درس حضرت علیؑ اور حضرت امام حسین ؑکے اس الہام بخش فرمان سے لیے ہیں: "لاتکن عبدغیرک و قد جعلک اللہ حُرّا"، "ھیھات منّا الذلۃُ"یعنی اللہ تعالیٰ نے تجھے آزاد خلق کیا ہے لہذا کبھی کسی کا غلام بن کر نہ رہنا۔ ذلت و رسوائی تو ہم سے کوسوں دور ہے" اس آزادی کی ایرانی قوم کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑی اور اب بھی وہ لوگ یہ قیمت چکا رہے ہیں، بیالیس سالوں سے آئے روز ان پر اقتصادی پابندیوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ شاید ہی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا بچا ہو کہ جس پر اب تک پابندی عائد نہ ہوئی ہو۔ مغربی طاقتوں نے ہر ممکن کوشش کی تاکہ ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے اور ان کے سامنےسرتسلیم خم کرنے پر مجبور کیا جاسکے، لیکن ان کو کہاں معلوم کہ اس انقلاب کی آبیاری ڈھائی لاکھ سے زیادہ شہداء کے خون کے ذریعے ہو رہی ہے۔ایرانی قوم نے اپنے روحانی پیشوا کی قیادت میں شروع دن سے قسم کھا رکھی ہے کہ جب تک اس ملت کا ایک فرد بھی باقی ہے تب تک یہ انقلاب اپنے مکمل آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گا اور منجی عالم بشریت امام مہدی ؑ کے انقلاب سے متصل ہوگا، اگر شروع دن ہی ایرانی قوم ان استعماری طاقتوں اور نام نہاد سپر طاقتوں کی دھمکیوں اور پابندیوں سے مرعوب ہوکر اس انقلاب سے ہاتھ اٹھا لیتی تو آج دنیا میں ان کا کوئی نام لیوا نہ ہوتا۔ جبکہ اس وقت معاملہ بالکل برعکس ہے۔یہاں ایک ایرانی مذہبی سکالر کا قول قابل ذکر ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اس انقلاب کے باعث عالمی طور پر آپ لوگوں نےمختلف صعوبتیں برداشت کیں اور آئے روز ان مشکلات میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ آخر بین الاقوامی سطح پر آپ لوگوں نے ان تمام قربانیوں کے بعد کیا پایا ؟ انھوں نے مسکراہٹ بھرے لہجے میں جواب دیا کہ اس انقلاب کی بدولت ہم پوری دنیا میں پہچانے گئے، آج کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ دنیا کے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں کسی نہ کسی حوالے سے ایران کا نام نہ آتا ہو۔ ورنہ دنیا میں بہت سارے ممالک ایسے بھی ہیں کہ جن کے نام تک سے دنیا واقف نہیں ؛کیونکہ ان کا کوئی موقف نہیں اور نا ہی ان کی کوئی ٹھوس آئیڈیالوجی ہے۔ایران اپنی ٹھوس آئیڈیالوجی پر اب بھی سختی سے کاربند ہے کہ ہر مظلوم کی ہم نے حمایت کرنا ہے اور ہر ظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہے۔
آخر میں سالگرہ انقلاب اسلامی ایران کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور بلڈ ڈونر میں اسناد تقسیم کی گئی ۔اس تقریب میں پاسداران پاکستان کی مرکزی کابینہ، ڈویثزنل آرگنائزر اور کابینہ کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
*میڈیا سیل*
*پاسداران پاکستان*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Address
60000