Umar Plant Pathologist

Umar Plant Pathologist

Share

04/12/2025

🌾گندم کی جڑی بوٹی مار سپرے کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر

🌾"ٹی جیٹ " یا " فلیٹ فین "نوزل استعمال کریں
🌾پانی کی مقدار 100 تا 120 لٹر فی ایکڑ رکھیں
🌾سپرے کرتے وقت کھیت کا کوئی حصہ خالی نہ رہے اور نہ ہی کسی جگہ پر دو بار سپرے ہو سپرے کے دوران نوزل کو 50 سینٹی میٹر اوپر گٹھنے کی بلندی پر رکھیں جڑی بوٹی مار زہروں کے بہتر نتائج کے لئے سپرے و تر حالت میں کریں

🌾سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر استعمال نہ کریں!
زراعت پیشہ بھی، عبادت بھی اور کاروبار بھی

19/07/2025

‏📢 ضروری انتباہ برائے کاشتکاران 🚨🌧️

09/03/2025

تھرپس (نبات چُوس کیڑا) Thrips

پیاز اور لہسن کی فصل پر تھرپس کا حملہ شدید ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بعض اوقات پیاز یا لہسن صحیح طرح نہیں بنتا۔ اس کا بروقت تدارک بہت ضروری ہے، ورنہ فصل کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تھرپس پیاز اور لہسن کے پتوں کی کونپلوں میں چھپ کر رس چوستا ہے، جس سے پودے کمزور ہو جاتے ہیں۔ فصل بظاہر سبز نظر آتی ہے، لیکن تھرپس اپنا نقصان دہ عمل جاری رکھتا ہے۔ یہ کیڑا سردی یا گرمی کے موسم میں کونپلوں کے اندر چھپ جاتا ہے، اس لیے کیمیائی سپرے صبح یا دوپہر کے وقت کریں تاکہ زیادہ مؤثر ہو۔
احتیاطی تدابیر اپنی فصل کا بغور معائنہ کریں اور ہلکی ہلکی ہلچل دیتے رہیں تاکہ کیڑے نظر آئیں۔
جس کھیت میں اس سال پیاز یا لہسن کاشت کیا گیا ہو، اگلے سال اسی کھیت میں دوبارہ ان فصلوں کو کاشت نہ کریں (فصلوں کی تبدیلی کریں)۔
کیمیائی کنٹرول
امیڈاکلوپرڈ اور فیپرونل کا مکسچر بہترین نتائج دیتا ہے۔
ریڈینٹ اور کونفیڈور کو مکس کرکے بھی سپرے کیا جا سکتا ہے۔
بروقت اقدامات کرنے سے فصل کو تھرپس کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

Copied!

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Band Bosan, Maan Kot
Multan
5872